ممبئی: میرا بھیندر وسئی ویرار پولیس نے بدھ کو تلنگانہ کے بی جے پی لیڈر ٹی راجہ سنگھ کے خلاف میرا روڈ میں 25 فروری کو مبینہ طور پر نفرت انگیز تقریر کرنے کے الزام میں ایف آئی آر درج کی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ سنگھ کے علاوہ ایونٹ آرگنائزر نریش نیل کو بھی کیس میں ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ بمبئی ہائی کورٹ میں سنگھ، بی جے پی ایم ایل اے نتیش رانے اور میرا روڈ ایم ایل اے گیتا جین کے خلاف مبینہ طور پر نفرت انگیز تقاریر کرنے کے الزام میں ایف آئی آر کی درخواست دائر کرنے کے ایک ہفتہ بعد ہوئی ہے۔
ایک سینئر پولیس افسر نے کہا کہ تقریباً دو دن پہلے ہم نے نفرت انگیز تقریر کرنے پر راجہ سنگھ کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ ایک ماہ کی تاخیر کے بارے میں پوچھے جانے پر افسر نے کہا کہ ہم نے تقریر ریکارڈ کی تھی۔ یہ دیکھنے کے بعد ہم نے قانونی رائے مانگی جس کے مطابق نفرت انگیز تقریر کرنے کا جرم ثابت ہوا، پھر ہم نے ایف آئی آر درج کی ہے۔ پولیس نے کہا کہ ایف آئی آر تعزیرات ہند کی دفعہ 153 (A) اور 295 (A) کے تحت درج کی گئی ہے جو دو فرقوں کے درمیان نفرت پیدا کرنے اور ان کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے سے متعلق ہے نپولیز نے کہا کہ وہ جلد ہی دونوں ملزمین کو نوٹس بھیجیں گے۔