کولکاتا:شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے باوجود بنگلہ دیش میں حالات معمول پر آنے آثار کم ہی دیھائی دے رہا ہے۔پڑوسی ملک میں سیاسی اتھل پتھل کے درمیان مغربی بنگال میں واقع ہندوستان اور بنگلہ دیش کی سرحد پر چوکسی بڑھا دی گئی ہے۔بی ایس ایف نے ہندوستان-بنگلہ دیش سرحد پر ہائی الرٹ جاری کر دیا۔ دراندازی کو روکنے کے لیے فوج کے اضافی جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ اس بار بی ایس ایف نے سرحدی علاقوں میں گاؤں والوں کو خبردار کیا کہ انجن لوگوں سے دور رہے۔
مسلسل دو دنوں سے بی ایس ایف کے جوان سرحد سے متصل گاؤں میں گشست کر رہے ہیں، گاؤں والوں سے بات کر رہے ہیں اور انہیں خبردار کر رہے ہیں۔ اگر آپ کسی بھی نامعلوم شخص کو گاؤں یا گاؤں کے آس پاس گھومتے ہوئے دیکھیں تو آپ کو فوج، ڈی آئی بی یا پولیس کو اطلاع دیں ۔یہی وجہ ہے کہ سرحد پر سیکورٹی بڑھانے کے ساتھ ساتھ بی ایس ایف دراندازی کو روکنے کے لیے گاؤں والوں کا تعاون مانگ کی اپیل کر رہی ہے۔