حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی میں آج کافی گرما گرمی دیکھی گئی۔ حکمران کانگریس اور اپوزیشن بی آر ایس کے درمیان لفظی جنگ کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔ بی آر ایس ارکان نے حکمراں کانگریس کے رویہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایوان سے واک آوٹ کردیا اور اسمبلی کے احاطہ میں نیچے بیٹھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق جب بی آر ایس ارکان میڈیا پوائنٹ کی طرف جارہے تھے تو مارشل اور پولیس نے انہیں روک دیا، اس دوران مارشل اور ارکان میں تکرار ہوئی۔ بی آر ایس ارکان نے اس موقع پر کانگریس کے خلاف خوب نعرے بازی کی۔
تلنگانہ اسمبلی سے بی آر ایس ارکان کا واک آؤٹ، کانگریس حکومت کے خلاف احتجاج
BRS MLAs walk out of Telangana Assembly بی آر ایس ارکان نے برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایوان میں بولنے کا موقع نہیں دیا جاتا اور جب میڈیا پوائٹ پر بات کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تو انہیں روکا جارہا ہے۔
Published : Feb 14, 2024, 6:45 PM IST
|Updated : Feb 27, 2024, 10:57 PM IST
پولیس نے واضح کیا کہ جب اسمبلی اجلاس جاری رہتا ہے تب کسی کو بھی میڈیا پوائنٹ جانے کی اجازت نہیں ہوتی جبکہ بی آر ایس ارکان نے برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایوان میں بولنے کا موقع نہیں دیا جاتا اور جب میڈیا پوائٹ پر بات کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تو انہیں روکا جارہا ہے۔ وہیں سابق وزیر ہریش راؤ نے سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت جمہوریت کا قتل کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں میڈیا پوائنٹ پر بات کرنے سے روکنا جمہوریت ہے؟ انہوں نے کہا کہ یہ حکمراں پارٹی کی طرف سے اپوزیشن کی آواز کو دبانے کی سازش ہے۔