لکھنؤ: یوپی کے سنبھل میں جامع مسجد کے سروے کے دوران 24 نومبر کو ہوئے تشدد کے بعد یوپی پولیس نے آج نماز جمعہ کو لے کر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ پولیس ہیڈ کوارٹر نے تمام اضلاع کے پولیس کپتانوں اور کمشنروں کو حساس مقامات پر چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے۔ خاص طور پر سنبھل اور آس پاس کے اضلاع میں پولیس کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔
#WATCH | Uttar Pradesh | Drone visuals from the area in Sambhal, where Shahi Jama Masjid is located.
— ANI (@ANI) November 29, 2024
Police are deployed in the area following the stone pelting incident on November 24. Friday prayers will be held at the mosque today
Drone visuals shot at 0710 hours pic.twitter.com/zKxDdPESEj
ڈی جی پی پرشانت کمار نے ہدایت دی ہے کہ تمام اضلاع کی پولیس اس بات کو یقینی بنائے کہ نماز کے لیے آنے والے لوگوں کی تعداد ہر روز یا ہر جمعہ کی طرح ہو۔ کہیں بھی اضافی لوگوں کو جمع ہونے کی اجازت نہیں ہے۔ اس کے علاوہ علاقے میں باہر کے لوگوں کی نقل و حرکت پر بھی نظر رکھی جائے۔
#WATCH | Metal detectors installed at the entrance of Shahi Jama Masjid in UP's Sambhal, ahead of the congregation of devotees for Friday prayers pic.twitter.com/asPNbPbeVK
— ANI (@ANI) November 29, 2024
ڈی جی پی پرشانت کمار نے ہدایت دی ہے کہ، مذہبی رہنماؤں اور امن کمیٹی کے ارکان سے مذاکرات کیے جائیں۔ ڈی جی پی نے پولیس کو ڈرون کے ذریعے حساس مقامات پر نظر رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر کڑی نظر رکھنے کی بھی ہدایات دی گئی ہیں۔ ڈی جی پی کی ہدایات کے مطابق تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی ہیڈ کوارٹر اور ضلعی سطح پر نگرانی کی جائے گی۔
ڈی جی پی نے خاص طور پر ہدایت دی ہے کہ، کسی بھی افواہ کی فوری تردید کے ساتھ ساتھ اس کو پوسٹ کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے اور اس اکاؤنٹ کو بلاک کر دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: