اجمیر:بالی ووڈ کے اداکار فریڈی دارو والا نے اجمیر شریف پہنچ کر صوفی حضرت خواجہ غریب نواز رحمت اللہ علیہ کی بارگاہ میں حاضری دی۔اداکار نے فلمی کیرئیر کی کامیابی کے لئے دعامانگی ۔اس موقع پر خادم سید قطب الدین سخی نے بالی ووڈ ادارکار کی درگاہ میں حاضری کروائی اور دربار کا تبرک پیش کیا۔
چادر پوشی کے وقت فلم اداکار فریڈی دارو والا نے منت کا دھاگہ بھی باندھا اور زندگی میں کامیابی کی دعا بھی مانگی۔فریڈی دارو والا نے بتایا کہ انہوں نے کئی بالی وڈ فلموں میں کام کیا ہے۔ان کی انے والی دو فلم امیر خواب اور ائینہ بھی جلد ریلیز ہوگی۔ اسی طرح فریڈی دارو والا نے اجمیر سفر کو اپنے لیے مقدس بتایا اور غریب نواز رحمت اللہ علیہ کا کرم بنا رہنے کی خصوصی دعا بھی مانگی۔