اردو

urdu

ETV Bharat / state

اجین میں شہدا کربلا کی یاد میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد - Blood Donation Camp In Ujjain

اجین میں سماجی تنظیم پیام انسانیت اور بیگم باغ نوجوان کمیٹی کی جانب سے شہدائے کربلا کی یاد میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر ےعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

اجین میں شہدا کربلا کی یاد میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد
اجین میں شہدا کربلا کی یاد میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 19, 2024, 7:41 PM IST

اجین:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مدھیہ پردیش کے اجین سمیت تمام اضلاع میں ماہ محرم الحرام کے موقع پر مختلف تقریبات کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔پوری دنیا میں حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اور ان کے اہل بیت کی شہادت کو بڑے جوش و جذبے کے ساتھ یاد کیا جا رہا ہے۔

ریاست مدھیہ پردیش کے تاریخی شہر اجین میں تنظیم پیام انسانیت اور بیگم باغ نوجوان کمیٹی نے شہدائے کربلا کی یاد میں حسینیوں کا لہو انسانیت کے نام کے عنوان سے ایک خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا جس میں خون کے 125 یونٹ جمع ہوئے۔مقامی باشندوں نے بھی خون عطیہ کیمپ میں جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔

اس موقع پر مسجد جمع شاکیب کے امام مولانا حفیظ طیب صاحب نے بتایا کے مریضوں اور ضرورت مندوں کے لئے بیگم باغ نوجوان کمیٹی اور پیام انسانیت تنظیم کی مشترکہ کوششوں سے آج شہدائے کربلا کی یاد "حسینیوں انسانیت کے نام" عنوان سے خون اتیا کیمپ کا انعقاد کیا جس میں فلحال 112 یونٹ جمع ہوئی ہے اور ہم 125 یونٹ تک جمع کر لیں گے انشاءاللہ اور یہیہ خون ضرورت بندوں کے کام ائے گا

یہ بھی پڑھیں:گیا میں 11ویں محرم کو نم آنکھوں اور ماتم کے ساتھ شیعہ مسجد سے جلوس برآمد

شہدائے کربلا کے پیغام کو عام کرنا ہے تو پہلے انسانیت کے پیروکار اور ظلم و ستم سے انکار کرنا سیکھنا ہوگا تبھی حرمتوں عظمتوں اور فضیلت والے مہینے سے فیض حاصل کر سکتے ہیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details