اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات آئل ریفائنری دھماکہ میں دو افراد ہلاک، ایک شخص زخمی - VADODARA BLAST

وڈودرا میں آئل ریفائنری میں زوردار دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔ تازہ جانکاری کے مطابق اس واقعے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔

وڈودرا میں آئل ریفائنری میں زوردار دھماکہ
وڈودرا میں آئل ریفائنری میں زوردار دھماکہ (ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 12, 2024, 7:02 AM IST

Updated : Nov 12, 2024, 11:13 AM IST

وڈودرا: شہر کے کویالی گاؤں میں واقع انڈین آئل ریفائنری (IOCL) میں کل رات زبردست دھماکے کے ساتھ آگ لگ گئی۔ دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ دو سے چار کلومیٹر دور رہنے والے خاندانوں نے بھی اس کے جھٹکے محسوس کیے، جس سے آس پاس کے علاقے میں افراتفری مچ گئی۔ علاقہ سائرن سے گونج اٹھا۔ تازہ اطلاع کے مطابق اس واقعے میں دو ملازمین ہلاک ہوگئے۔ ان کے علاوہ ایک شخص زخمی ہوا ہے جسے مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ کویالی کے علاقے میں ریفائنریز سمیت کئی کمپنیاں واقع ہیں۔

ملازمین کو ریسکیو کیا گیا

وڈودرا کے کویالی گاؤں میں انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ کی ریفائنری میں دھماکے کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ دھماکے کے بعد کثیف دھویں کے کے بیچ سے ملازمین کو ریفائنری سے باہر نکالا گیا۔ تازہ اطلاعات کے مطابق دھماکے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

اسٹوریج ٹینک میں بھڑکی آگ

کمپنی کے مطابق، پیر کی سہ پہر 3:30 بجے وڈودرا میں ریفائنری میں بینزین اسٹوریج ٹینک میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ ریفائنری کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم صورت حال سے نمٹنے کے لیے فوری طور پر سرگرم ہو گئی۔ اسی کے ساتھ محکمہ فائر بریگیڈ نے بھی موقعے پر پہنچ کر بروقت کارروائی کی۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ بتایا جا رہا ہے کہ ریفائنری کا کام اب معمول پر آ گیا ہے۔

کوئی جانی نقصان نہیں

ٹریفک پولیس کے ڈی سی پی جیوتی پٹیل نے کہا کہ 'ریفائنری میں ریسکیو آپریشن چلایا کیا گیا۔ پھنسے ہوئے ملازمین کو موقعے سے ریسکیو کیا گیا اور زخمی شخص کو اسپتال پہنچایا گیا۔ جب کہ اس واقعے میں مرنے والوں کی لاشوں کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کیرالہ: ملاپورم میں زلزلے کے ساتھ خوفناک دھماکے جیسی آواز، دہشت کے مارے 280 لوگ گھر بار چھوڑ کر بھاگے

Last Updated : Nov 12, 2024, 11:13 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details