دارجلنگــ: مغربی بنگال کے پہاڑی ضلع دارجلنگ میں ایک بار پھر بلیک پینتھر کو دیکھا گیا۔اس مرتبہ بلیک پینتھر رہائشی علاقوں میں سڑکوں کے کنارے پایا گیا ہے۔خیال کیا جارہا ہے کہ بلیک پینتھر خوراک کی تلاش میں رہائشی علاقوں کی طرف آیا ہوگا۔ رات کے وقت چمنی کے علاقے میں ایک ڈرائیور نے کالے تیندوے کی تصویر کیمرے میں قید کر لی۔ جس کے بعد پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ یہ ویڈیو ایک لمحے میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
دارجلنگ کے ڈویژنل فاریسٹ آفیسر بشواناتھ پرتاپ نے کہاکہ پہلے پہاڑیوں میں کالا چیتا یا کالا تیندوا پایا گیا ہے۔ اس کی معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔ کالا چیتا دراصل تیندوے کی نسل سے تعلق رکھتا ہے۔ اس کی وجہ سے تیندوے میں کالے رنگ کی مقدار کم ہوتی ہے۔اس سے قبل 2020 میں میرکر کے اکھائی چائے کے باغ سے ملحقہ نمبر 9 ڈویژن میں دیکھا گیا تھا۔