اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا: بی جے پی کی زمین کھسک گئی ہے اس لیے سی اے اے کو نافذ العمل کیا - BJP is Afraid of Defeat

BJP's ground has slipped hence CAA was implemented: گیا کے شانتی باغ دھرنا کی قیادت کرنے والے عمیر خان نے سی اے اے نافذ ہونے پر کہا ہے کہ مرکزی حکومت کی زمین کھسک گئی ہے۔ اس وجہ سے اب سی اے اے کا سہارا لینے کی کوشش ہے۔ پہلے سے دوسرے ملکوں کے لوگوں کو شہریت دینے کا انتظام ہے تو پھر اس کی ضرورت کیا ہے؟ مسلمانوں کو دانشمندی اور ہوش کے ساتھ رہنا ہوگا۔ کیونکہ وہ چاہتے ہیں ایسا کچھ ہو کہ وہ ہندو اور مسلم کی نفرت پیدا کرکے اپنی سیاسی روٹی سینک سکیں۔

BJP's ground has slipped hence CAA was implemented
BJP's ground has slipped hence CAA was implemented

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 12, 2024, 5:47 PM IST

گیا:ریاست بہار میں سی اے اے کے خلاف پہلی تحریک گیا کے شانتی باغ سے شروع ہوئی تھی۔ یہ ریاست میں سب سے زیادہ وقت تک جاری رہی۔ تحریک اور غیر معینہ دھرنے کے رہنما عمیر خان عرف ٹکا خان تھے۔ عمیر خان اس وقت کانگریس پارٹی میں ہیں۔ راہل گاندھی کے ساتھ بھارت جوڑو پدیاترا کے ساتھی ہیں۔ سی اے اے نافذ العمل ہونے پر عمیر خان کہتے ہیں کہ مرکزی حکومت کی زمین کھسک گئی ہے، آئندہ پارلیمانی انتخابات میں ووٹوں کو پولرائز کرنے کے لیے اس بہانے نفرت پھیلائی جائے گی، ماحول کو مکدر کرنے کی کوشش اگر حکومت میں بیٹھے لوگ کرتے ہیں تو پھر سمجھنا ہوگا کہ ملک سے جمہوریت کو ختم کرنے کی سازش ہے۔ ملک کے تانے بانے کو تباہ کیا جائے گا جو ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔ یہاں پہلے سے اپنے ملک ہندوستان میں شہریت دینے کا پروویژن ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پروپیگنڈہ کا اثر تو پڑے گا لیکن مسلمانوں کی خاموشی نے ان کی نیندیں حرام کردی ہیں۔ ان کا پروپیگنڈہ جھوٹ پر مبنی ہوتا ہے اس لیے مسلمانوں کو دانشمندی کا ثبوت دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے ہندوستان اور سماج کی ترقی کی کوئی رپورٹ پیش نہیں کی۔ رام مندر کا کوئی فائدہ نہیں ہوا تو سی اے اے حکومت کے لیے واحد امید ہے اور ان کی کوشش ہے کہ لوگ سڑکوں پر آئیں۔ بی جے پی کا نظریہ ملک کو برباد کر دے گا، ملک نفرت اور حقارت و عداوت سے نہیں بلکہ امن سے آگے بڑھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بے روزگاری، مہنگائی، تشدد اور دیگر اندرونی مسائل سے دھیان ہٹانے کے لیے سی اے اے نافذ العمل کیا گیا ہے۔ 2024 کے پارلیمانی انتخابات تک مسلمانوں کو خاموشی اختیار کرنی ہوگی۔ یہ چاہتے ہیں کہ مسلمان ابھی تاثرات دیں تاکہ وہ ہندو اور مسلم کرسکیں۔ عمیر خان نے ایک سوال کے جواب میں کیا دھرنا پھر ہوگا؟ اس پر کہا کہ ایسا کوئی ارادہ مسلمانوں کا نہیں ہے۔ واضح ہو کہ ضلع گیا میں 2019 کے آخر میں جب سی اے اے منظور ہوا تو اس وقت شاہین باغ دہلی کے بعد سب سے بڑا دھرنا گیا کے شانتی باغ میں ہوا۔ گیا کے شانتی باغ کا دھرنا بھی 100 دنوں سے زیادہ چلا۔ دھرنا لاک ڈاؤن کے بعد بند ہوا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details