اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہاراشٹرا انتخابات: مالیگاؤں سے مفتی اسماعیل قاسمی کامیاب، اورنگ آباد ایسٹ سے امتیاز جلیل کو شکست - MIM CANDIDATE IMTIAZ JALIL

کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے امیدوار و سابق رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل کو مالیگاؤں ایسٹ حلقہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مہاراشٹرا انتخابات: اورنگ آباد ایسٹ حلقہ سے مجلسی امیدوار امتیاز جلیل کو شکست
مہاراشٹرا انتخابات: اورنگ آباد ایسٹ حلقہ سے مجلسی امیدوار امتیاز جلیل کو شکست (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 23, 2024, 6:39 PM IST

Updated : Nov 23, 2024, 10:34 PM IST

حیدرآباد : مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات میں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے امیدوار و سابق رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل کو مالیگاؤں ایسٹ حلقہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ وہ بی جے پی امیدوار اتل مریشور ساوے سے صرف 2161 ووٹوں سے پیچھے رہے۔ امتیاز جلیل کو کل 91113 ووٹ ملے جبکہ بی جے پی امیدوار نے 93274 ووٹ حاصل کرکے حلقہ اورنگ آباد ایسٹ سے درج کرلی۔

مالیگاؤں ایسٹ حلقہ سے مجلسی امیدوار و موجودہ رکن اسمبلی مفتی اسماعیل قاسمی صرف 162 ووٹوں سے کامیاب رہے۔ انہوں نے تقریباً ایک لاکھ 9 ہزار 653 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے قریبی حریف آل سیکولر لارجسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا پارٹی کے آصف شیخ رشید کو ایک لاکھ 9 ہزار 491 ووٹ ملے۔ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین نے مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات میں 16 امیدواروں کو کھڑا کیا تھا تاہم صرف ایک امیدوار مفتی اسماعیل قاسمی ہی کامیاب ہوئے۔

2019 کے اعداد و شمار

اگر ہم اورنگ آباد اسمبلی سیٹ کے پچھلے یعنی 2019 کے نتائج کی بات کریں تو اس سیٹ سے بی جے پی نے کامیابی حاصل کی تھی۔ بی جے پی امیدوار اتل ساوے کو 93966 ووٹ ملے۔ اے آئی ایم آئی ایم کے امیدوار عبدالغفار قادری دوسرے نمبر پر رہے۔ انہیں 80036 ووٹ ملے اور تیسرے نمبر پر سماج وادی پارٹی کے امیدوار کلیم چھوٹو قریشی تھے، انہیں 5555 ووٹ ملے۔

Last Updated : Nov 23, 2024, 10:34 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details