اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی کجریوال کو مارنے کی سازش کر رہی ہے: آتشی کا بڑا الزام - Atishi Allegations on BJP - ATISHI ALLEGATIONS ON BJP

دہلی حکومت کے وزیر آتشی نے آج بی جے پی پر بڑا حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اروند کیجریوال کو مارنے کی سازش کر رہی ہے۔ ان پر کسی بھی وقت حملہ کیا جا سکتا ہے۔ آتشی نے کہا کہ اروند کیجریوال کو کھلے عام دہلی میٹرو میں جان سے مارنے کی دھمکی دی جا رہی ہیں۔

آتشی کا بی جے پی پر الزام
آتشی کا بی جے پی پر الزام (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 20, 2024, 2:51 PM IST

نئی دہلی: سواتی مالیوال بدتمیزی کیس کے بعد دہلی میں سیاسی جنگ چھڑ گئی ہے۔ عام آدمی پارٹی کی وزیر آتشی نے ایک پریس کانفرنس میں بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اروند کیجریوال پر حملہ کرنے کی سازش رچی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دہلی میٹرو میں اروند کیجریوال کو جان سے مارنے کی دھمکیاں کھلے عام دی جارہی ہیں۔ اس کے لیے انہوں نے کچھ فوٹو کاپی بھی میڈیا کو پیش کیں ہیں۔

وزیر آتشی نے کہا، 'بی جے پی اور پی ایم نے اروند کیجریوال پر ایک کے بعد ایک حملہ کرنے کی سازش کی تھی۔ 16 مارچ کو لوک سبھا انتخابات کا اعلان کیا گیا تھا اور اروند کیجریوال کو 21 مارچ کو گرفتار کیا گیا۔

ایسا کیس جس میں آج تک ایک پیسہ بھی نہیں ملا۔ اروند کیجریوال پر جھوٹا الزام لگا کر جیل میں ڈال دیا گیا۔ اس کے بعد جب سواتی مالیوال کے الزامات سراسر جھوٹ نکلے تو اب بی جے پی اپنی آخری چال کھیلنے جا رہی ہے، وہ اروند کیجریوال پر حملہ کرنے کی سازش کر رہی ہے۔

آتشی نے یہ بھی کہا کہ اروند کیجریوال کو مارنے کی سازش رچی جارہی ہے، کل دہلی میٹرو کے بہت اہم میٹرو اسٹیشنوں، راجیو چوک، پٹیل نگر، کئی میٹرو ٹرینوں کے اندر اروند کیجریوال کے خلاف دھمکیاں لکھی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ میٹرو اسٹیشن جس کا ہر حصہ سی سی ٹی وی کی زد میں ہے ان پر دھمکیاں لکھی جائیں؟ لیکن پھر بھی دھمکیاں لکھی گئیں اور دھمکیاں لکھنے والے کو بھی کوئی تلاش نہیں کر رہا ہے۔ آتشی نے میٹرو سیکورٹی اہلکاروں پر بھی سوالات اٹھائے۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details