اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی اور آر ایس ایس کا ارادہ آئین کو بدلنا ہے: کھڑگے

کانگریس پارٹی کے صدر ملکارجن کھرگے نے بی جے پی اور آر ایس ایس پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ ہندوستانی آئین کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔

Mallikarjun Kharge
Mallikarjun Kharge

By UNI (United News of India)

Published : Mar 18, 2024, 1:47 PM IST

نئی دہلی: کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا نظریہ سماج کے لیے خطرناک ہے اور ان کی منشا بابا صاحب امبیڈکر کے آئین کو تبدیل کرنا ہے۔ کانگریس صدر کھڑگے نے کہا کہ مودی حکومت اسی نظریے سے طاقت حاصل کرتی ہے اور وہ لوک سبھا انتخابات میں بھاری اکثریت حاصل کرکے ملک کے آئین کو بدلنا چاہتی ہے۔ اس الیکشن میں جمہوریت کو بچانے کے لیے بی جے پی کو ہرانا ضروری ہے۔

انہوں نے ایکس پر پوسٹ کیا ’’بی جے پی آر ایس ایس کے نظریہ آئین کو بدلنا ہے۔ ان کا نظریہ غریبوں کے حقوق چھین کر اور اپنے ارب پتی دوستوں کی جیبیں بھرنے کے لیے اپنی منو وادی سوچ کو لاگو کرکے بھائی سے بھائی کو لڑانے کے لئے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے دیے گئے آئین کو ختم کرکے ایس سی، ایس ٹی، او بی سی اور اقلیتوں کے حقوق چھیننا ہے۔ کھرگے نے کہا ’’یہ انتخاب جمہوری قوتوں کے مقابلے نفرت، تشدد اور تفرقہ انگیز سوچ کی طاقتوں کے درمیان ہے۔ ہم جمہوریت کو جتائیں گے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ اپوزیشن پارٹیوں کے رہنما بی جے پی پر ملک میں نفرت پھیلانے اور مرکزی ایجنسیوں کے غلط استعمال کا الزام عائد کرتے ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details