نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے جمعہ کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اقتدار کے گھمنڈ میں ان کے شوہر کو گرفتار کرایا، جو یہاں کے لوگوں کے ساتھ دھوکہ ہے دہلی کے لوگوں کے نام ایک پیغام میں سنیتا کیجریوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر کہاکہ 'مودی جی نے آپ کے تین بار منتخب وزیر اعلیٰ کو طاقت کے گھمنڈ میں گرفتار کرایا، وہ سب کو کچلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ دہلی کے لوگوں کے ساتھ دھوکہ ہے، عام آدمی پارٹی کے وزیر اعلیٰ ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ اندر ہو یا باہر، ان کی زندگی ملک کے لیے وقف ہے۔ عوام سب کچھ جانتی ہے کہ وہ جناردن ہیں۔ جے ہند۔
کیجریوال کی گرفتاری دہلی کے لوگوں کے ساتھ دھوکہ ہے: سنیتا کیجریوال - Kejriwal wife slams PM Modi
Kejriwal's wife slams PM Modi after CM's arrest دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے شوہر کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
Published : Mar 22, 2024, 10:46 PM IST
واضح رہے کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو دہلی کی شراب پالیسی میں مبینہ گھوٹالے سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں جمعہ کو مرکزی تفتیشی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی چھ دن کی تحویل میں بھیج دیا گیا۔ راؤس ایونیو میں واقع کاویری باویجا کی خصوصی عدالت نے کیجریوال کو گرفتار کرنے والی ای ڈی کی 10 دن کی تحویل کی مانگ والی درخواست پر متعلقہ فریقوں کے دلائل سننے کے بعد 28 مارچ تک تحویل میں بھیجنے سے متعلق حکم منظور کیا۔ کیجریوال کی جانب سے عدالت میں ایک درخواست دائر کی گئی تھی جس میں ان سے ای ڈی کی تحویل کے مطالبے کو مسترد کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔
یو این آئی