اسلام پور: مغربی بنگال پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جو ہندوستان۔بنگلہ دیش سرحد کو عبور کرکے بنگلہ دیش جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ عثمان غنی نامی اس بنگلہ دیشی کو کشن گنج سے متصل مغربی بنگال کے اسلام پور سے گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار عثمان غنی کو ہفتے کے روز عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے انہیں 8 روزہ پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے۔
معلومات کے مطابق بنگلہ دیشی عثمان غنی گزشتہ 2 سال سے اپنی شناخت چھپا کر جموں و کشمیر میں رہ رہا تھا۔ پولیس کے ہاتھوں پکڑے گئے عثمان غنی کا کہنا ہے کہ وہ جموں و کشمیر میں مستری کا کام کرتا تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں ان جیسے بہت سے لوگ کام کر رہے ہیں۔ بنگلہ دیشی شہری کے جموں و کشمیر میں 2 سال تک رہنے کو لے کر تفتیشی ایجنسیوں اور پولیس پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔