اورنگ آباد:بمبئی ہائی کورٹ میں اورنگ آباد کا نام تبدیل کرنے سے متعلق سماعت گزشتہ روز ختم ہو گئی ۔ سماعت کے آخری دن عدالت نے نام کی تبدیلی مخالف درخواست گزار محمد حشام عثمانی کی جانب سے سینئر وکیل انیل انتورکر کو موقع دیا۔ انتورکر نے عدالت کو بتایا کہ کس طرح حکومت نے غلط اور غیر قانونی طریقے سے اورنگ آباد کا نام بدل کر چھتر پتی سمبھاجی نگر کر دیا۔
محمد حشام عثمانی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں عدالت پر پورا بھروسہ ہے کہ ہمیں انصاف ملے گا۔ اب بمبئی ہائی کورٹ میں سماعت مکمل ہو چکی ہے۔ اب اس معاملے کے خلاف سماعت ختم ہو گئی ہے، حکومت نے تاریخی اورنگ آباد کا نام بدل کر چھتر پتی سمبھا جی نگر اور عثمان آباد کا نام دھارا شیو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔