احمدآباد:جماعت اسلامی ہند گجرات نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے تعلق سے اپیل کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ کریں۔ جماعت اسلامی ہند گجرات کے صدر سلیم پٹی والا نے لوک سبھا انتخابات کے تعلق سے کہا کہ یہ لوک سبھا الیکشن 2024 بہت اہم ہے۔ اس میں یہی سرکار آئے یا کوئی دوسری سرکار آئے اس سے کوئی زیادہ فرق مسلمانوں کو نہیں پڑنے والا ہے۔ اس لیے مسلمانوں کو بہت زیادہ گھبرانے کی یا پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ کہ اگر یہی حکومت واپس آگئی تو کیا ہوگا کیونکہ مسلمان اپنے تمام کاموں کا ذمہ دار خود ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ دستور کی حفاظت کرنے والے ہیں۔ ملک سے محبت کرنے والے ہیں وہ تمام لوگ چاہتے ہیں کہ ایسی حکومت اقتدار میں آئے جو ملک سے اور عوام سے محبت کرنے والی حکومت ہو۔ نفرت کے نظام کو ختم کرنے والی حکومت ہے تو محبت کی فضا کو عام کرنے والی ہو۔ اس لیے امن پسند شہری اور مسلمان یہ چاہ رہے ہیں کہ تبدیلی آئے اور برسوں جو نفرت کا ماحول بنا ہوا ہے وہ ختم ہو اور اب حالات اور امید نظر آرہی ہے کہ یہ ممکن ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر اب کی ہم کو ووٹ ڈالنا ہے تو اپنے آئین کو بچانے کے لیے ووٹ ڈالنا ہے اور اپنے ہندوستان کو بچانے کے لیے ووٹ ڈالنا ہے کیونکہ سب سے بڑا خطرہ ہندوستان اور آئین پر آ رہا ہے۔ اس کے لیے ہمیں کوشش کرنا ہے کہ ملک کا ہر شہری ووٹ کا استعمال ضرور کرے اور 100 فیصد لوگ ووٹ ڈالیں۔ میں مسلمانوں کو بھی کہنا چاہتا ہوں کہ یہ ان کی دینی ذمہ داری بھی ہے کہ ووٹ ڈالیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ یہ حکومت نہ آئے۔