علیگڑھ:علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں تقسیم انعامات کے ساتھ سالانہ پھولوں کی نمائش کا اختتام عمل میں آیا۔ جس میں مختلف زمروں میں انعامات کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ لینڈ اینڈ گارڈن کے زیر اہتمام گلستان سید میں منعقدہ دو روزہ پھولوں کی سالانہ نمائش میں 68 اوّل انعامات، 71 دوم انعامات اور 84 حوصلہ افزائی انعامات کے ساتھ مجموعی طور سے 223 انعامات دیے گئے۔ اے ایم یو وائس چانسلر لاج کی ٹیم نے 500 مربع میٹر سے 1000 مربع میٹر کے باغات کے زمرہ میں عمدہ ترین یونیورسٹی گارڈن کے لیے یونیورسٹی رننگ کپ، 250 مربع میٹر سے 500 مربع میٹر تک کے بیسٹ یونیورسٹی گارڈن کے لیے شریمتی ریکھا میموریل رننگ کپ اور کلاس ڈی میں عمدہ ترین نمائش کے لیے مسٹر ظفر عالم رننگ کپ حاصل کیا۔
اے ایم یو میں تقسیم انعامات کے ساتھ سالانہ پھولوں کی نمائش اختتام پذیر
Annual Flower Show Concludes of in AMU: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ لینڈ اینڈ گارڈن کے زیر اہتمام گلستان سید میں منعقدہ پھولوں کی سالانہ نمائش-2024 میں وائس چانسلر لاج اور گلستان سید کی ٹیموں نے الگ الگ زمروں میں تین ٹرافیاں حاصل کیں۔
Published : Mar 11, 2024, 3:19 PM IST
|Updated : Mar 11, 2024, 3:59 PM IST
جب کہ گلستان سید نے 2000 مربع میٹر سے بڑے عمدہ ترین لان کے لیے بیگم ثروت النساء کپ، 1500 مربع میٹر سے 2000 مربع میٹر کے درمیان یونیورسٹی کے عمدہ ترین باغ کے لیے یونیورسٹی رننگ کپ اور کلاس بی میں عمدہ ترین نمائش کے لیے مسٹر ایم حبیب رننگ کپ حاصل کیا۔ پرو وائس چانسلر لاج نے 250 مربع میٹر سے 500 مربع میٹر تک کے بیسٹ یونیورسٹی گارڈن کے لیے یونیورسٹی رننگ کپ اور کلاس سی میں عمدہ ترین نمائش کے لیے آنند چترویدی میموریل رننگ کپ حاصل کیا۔ اس کے علاوہ رجسٹرار لاج کو عمدہ ترین نمائش کے لیے یونیورسٹی رننگ کپ اور کلاس سی -4 میں عمدہ ترین گلاب کے لیے مسٹر نفیس الحسن رننگ کپ دیا گیا۔
شعبہ نباتیات نے 1000-1500 مربع میٹر کے زمرہ میں یونیورسٹی کے عمدہ ترین گارڈن کے لیے ایچ پی بھیا جی رننگ کپ اور گملے میں اگائے گئے منفرد کیکٹی کے لیے پروفیسر سہیل احمد میموریل رننگ کپ حاصل کیا۔ کلاس ایف1-ایف 6 میں عمدہ ترین نمائش کے لیے کینیڈی ہال نے سید وقار احمد رننگ کپ حاصل کیا، جب کہ کمانڈنٹ 104 آر اے ایف کو عمدہ ترین ادارہ جاتی گارڈن کے لیے یونیورسٹی رننگ کپ دیا گیا۔ پروفیسر سعدیہ سعید کو عمدہ ترین پرائیویٹ گارڈن کے لیے ڈاکٹر ایم کے گپتا اور محترمہ سدھا گپتا رننگ ٹرافی دی گئی۔
تقسیم انعامات تقریب کے مہمان خصوصی، اے ایم یو رجسٹرار محمد عمران آئی پی ایس نے اس موقع پر کہا کہ یونیورسٹی میں سال میں دو بار منعقد ہونے والی سالانہ پھولوں کی نمائش ہمیں زندگی کی رنگین شکلوں اور اس حقیقت کی یاد دلاتی ہے کہ کانٹوں کے بغیر گلاب نہیں ہوتے۔ اگر انسان کو گلاب کا ہار پہننا ہے تو کانٹوں کا ساتھ بھی گوارا کرنا پڑے گا۔ مہمان اعزازی، اے ایم یو پراکٹر پروفیسر ایم وسیم علی نے کہا کہ یہ نمائش ہمیں یہ پیغام دیتی ہے کہ ہم دنیا کو اس باغ کی طرح ہی خوبصورت بنانے کی کوشش کریں۔ اس موقع پر آر اے ایف 104 کے ڈپٹی کمانڈنٹ بلدیو سنگھ اور اسسٹنٹ کمانڈنٹ کلدیپ سنگھ چاہر بھی بطور مہمانان اعزازی موجود تھے۔
کپ اور ٹرافیاں رجسٹرار محمد عمران آئی پی ایس اور پروفیسر ایم وسیم علی نے تقسیم کیں جب کہ پروفیسر ستیش کمار، پروفیسر انور شہزاد، ڈاکٹر بلال تفسیر، پروفیسر عبدالمنیر، پروفیسر جاوید، پروفیسر سلمیٰ احمد، پروفیسر حماد عثمانی، پروفیسر آفتاب عالم، عمر پیر زادہ، ذیشان احمد، شارق اعظم، ڈاکٹر شمس الزماں خان، ڈاکٹر قمر عالم، ڈاکٹر بشریٰ غیاث، ڈاکٹر طارق آفتاب، شہاب الدین خاں، عمران احمد عثمانی اور ڈاکٹر محمد عمران نے فاتحین میں انعامات تقسیم کیے۔