اے ایم یو اسکول انتظامیہ نے مارکشیٹ پر موجود لوگو سے "علم الانسان مالم يعلم" کو ہٹا دیا - removed Quranic verse from logo - REMOVED QURANIC VERSE FROM LOGO
AMU school management removed Quranic verse from logo علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے راجہ مہند پرتاپ سنگھ سٹی اسکول نے مارکشیٹ پر موجود اے ایم یو لوگو سے قرآن کی آیت "علم الانسان مالم يعلم" کو ہٹا دیا گیا ہے جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہو رہی ہے۔
Published : Apr 9, 2024, 10:25 PM IST
علیگڑھ: کسی بھی تعلیمی ادارے کا پرچم یا اس کا لوگو/مونوگرام اس کی شان اور پہچان ہوتا ہے، جس کو وہ بڑی شان و شوکت، عزت و احترام کے ساتھ استعمال کرتا ہے۔ اگر بات علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے لوگو کی جائے تو یہ تاریخی اور ثقافتی تسلسل کی علامت ہے جو تاریخ کا معنوی حصہ ہے۔ اے ایم یو لوگو میں چاند، کتاب، 'علم الانسان مالم يعلم' اور کھجور کے درخت موجود ہے۔ بانی درسگاہ سرسید احمد خان نے خود اے ایم یو کا لوگو 1875 میں بنایا تھا، جس میں اب تک تین مرتبہ تبدیلی کی گئی ہے۔ آخری مرتبہ 1951 میں لوگو کے دائرے میں قرآنی آیت "علم الانسان مالم يعلم" کو شامل کیا گیا تھا جو آج کل یونیورسٹی کیمپس میں کم ہی جگہ دیکھائی دیتا ہے۔
لوگو میں موجود قرآن کی آیت "علم الانسان مالم يعلم" کا استعمال اب یونیورسٹی میں مرضی کے مطابق ہوتا ہے یعنی جس صدر شعبہ کا دل کرتا ہے تو وہ استعمال کرتا ہے اور جس کا نہیں کرتا وہ آیات کی جگہ ستارے لگا دیتا ہے یہی وجہ ہے کہ کیمپس میں اب ان مقامات پر بھی قرآن کی آیات ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتی جہاں یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری سرکولر کے مطابق ہونی چاہئے۔
واضح رہے ای ٹی وی بھارت کی خبر کے بعد 10 نومبر 2021 کو اس وقت کے رجسٹرار عبدالحمید (آئی پی ایس) نے ایک سرکولر جاری کیا تھا جس کے واضح کیا گیا تھا کہ قرآن کی آیات علم الانسان مالم یعلم والا لوگو کہا استعمال کیا جائےگا اور کہا نہیں باوجود اس کے سٹی اسکول نے طلباء کی مارکشیٹ پر موجود لوگو سے علم الانسان مالم یعلم کی جگہ ستارے لگا دئے گئے ہیں جو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہو رہی ہے۔
جس سے متعلق ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے جب ٹیلی فون پر سٹی اسکول کے پرنسپل سید تنویر نبی سے بات کی تو انہوں نے کہا کے اے ایم یو ایگزیکٹو کونسل (ای سی) سے دو لوگو پاس ہے ایک ستارے والا اور دوسرا آیت والا اس لئے ہم ستارے والا استعمال کرتے ہیں تاکہ آیات کی بے ادبی نہی ہو اور بورڈ کی مارکشیٹ میں ہم آیت والا استعمال کرتے ہیں۔ جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق مارکشیٹ پر آیت والا لوگو استعمال ہونا چاہیے، اور بورڈ پر بھی آیات والا لوگو استعمال ہونا چاہیے باوجود اس کے یونیورسٹی گیمز کمیٹی میں بھی کچھ روز قبل ستارے والا لوگو لگایا گیا ہے۔
اے ایم یو لوگو/ مونوگرام کی تاریخ:
پہلی مرتبہ 1875 میں سر سید احمد خان نے بنایا، جب مدرسۃ العلوم کی بنیاد رکھی گئی تھی، جس کے دو سال بعد جب ہی 1977 میں محمڈن اینگلو اوریئنٹل (ایم اے او) کالج کی بنیاد رکھی گئی تو لوگو میں تبدیلی کرکے محمڈن اینگلو اوریئنٹل (ایم اے او) کالج شامل کیا گیا اور پھر 1920 میں جب کالج کو اے ایم یو کا درجہ حاصل ہوا تو لوگو میں تیسری مرتبہ تبدیلی کرکے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی شامل کیا گیا اور آخری مرتبہ تبدیلی ملک کی آزادی کے بعد 1951 میں کی گئی تھی، جب اے ایم یو کے وائس چانسلر ڈاکٹر ذاکر حسین تھے۔ اس وقت کے لوگو میں موجود ملکہ وکٹوریہ کے تاج کو ہٹا کر کتاب اور دائرے میں قرآنی آیت علم الانسان مالم يعلم' کو شامل کیا گیا تھا۔
سر سید نے مدینہ منورہ سے کھجور کے درخت لاکر یونیورسٹی میں لگائے اور یونیورسٹی کے لوگو میں شامل بھی کیا کیونکہ کھجور کا درخت اسلامی تشخص کی علامت ہے اور یہ کئی سالوں تک قائم رہتا ہے۔ سر سید کا کہنا تھا جو آج ہم نے تعلیم کا پودا لگایا ہے وہ بھی کھجور کے درخت کی طرح ہزاروں سال تک قایم رہے۔