اردو

urdu

ETV Bharat / state

اے ایم یو کے گیارہویں جماعت کے داخلہ امتحانات خوش اسلوبی کے ساتھ مکمل - AMU 11th class entrance exams

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں گیارہویں جماعت (سائنس) و ڈپلوما انجینئرنگ کا مشترکہ داخلہ امتحان اور گیارہویں جماعت (ہیومینٹیز و کامرس) و ایس ایس ایس سی (بِرِج کورس) کے داخلہ امتحانات علی گڑھ کے 35 مراکز اور علی گڑھ سے باہر سری نگر، لکھنؤ، میرٹھ، بریلی، پٹنہ، کولکاتہ، کشن گنج اور دہلی کے مراکز پر پُرسکون ماحول میں منعقد ہوئے۔

اے ایم یو کے گیارہویں جماعت کے داخلہ امتحانات خوش اسلوبی کے ساتھ منعقد
اے ایم یو کے گیارہویں جماعت کے داخلہ امتحانات خوش اسلوبی کے ساتھ منعقد (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 10, 2024, 1:23 PM IST

علی گڑھ:گیارہویں جماعت (سائنس) و ڈپلوما انجینئرنگ مشترکہ داخلہ امتحان کے لئے کل 28634 امیدواروں نے درخواستیں دی تھیں جن میں سے 24242 امیدوار امتحان میں شامل ہوئے۔ اسی طرح گیارہویں جماعت (ہیومینیٹیز و کامرس) میں داخلے کے لیے 7171 امیدواروں نے فارم پُر کئے۔

وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے رجسٹرار محمد عمران اور پراکٹر پروفیسر ایم وسیم علی کے ساتھ شعبہ کامرس، شعبہ فزیکل ایجوکیشن، ویمنس پولی ٹیکنک، ایس ٹی ایس اسکول اور اے بی کے ہائی اسکول (بوائز) سمیت متعدد امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

پروفیسر خاتون نے متعلقہ اہلکاروں کو امتحانات کے طے شدہ ضابطوں اور ہدایات پر عمل آوری یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ انھوں نے امیدواروں کے والدین اور سرپرستوں سے بات چیت بھی کی۔

دوسری شفٹ میں رجسٹرار اور پراکٹر نے اپنی ٹیم کے اراکین کے ہمراہ فیکلٹی آف لاء، ریزیڈنشیئل کوچنگ اکیڈمی، احمدی اسکول اور فیکلٹی آف ایگریکلچرل سائنسیز کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔
کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر مجیب اللہ زبیری نے امتحانات کے پر امن انعقاد پر اساتذہ اور دیگر اہلکاروں کے کردار کو سراہا۔

اے ایم یو نے امتحانات کی نگرانی اور انتظامات کی دیکھ بھال کے لئے سینئر اساتذہ کو مقامی مراکز پر مبصر جبکہ علی گڑھ سے باہر کے مراکز پر انچارج کے طور پر مقرر کیا تھا۔اس موقع پر امیدواروں اور ان کے سرپرستوں کے لئے نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس)، طلباء اور دیگر رضاکاروں کی جانب سے پینے کے پانی اور دیگر امدادی سہولیات کا اہتمام کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:'حکومت سے فنڈ ملنے کے بعد M.Voc کورس شروع کیا جائے گا'

قابل ذکر ہے کہ 10 جون کو بی ٹیک / بی آرک کا داخلہ امتحان صبح کی شفٹ میں ہو گا۔ جس کے لیے 14250 امیدواروں نے درخواستیں دی ہیں، جبکہ بی اے ایل ایل بی اور بی ایڈ کے داخلہ امتحانات شام کی شفٹ میں ہوں گے۔ جن کے لئے بالترتیب 4818 اور 2613 امیدواروں نے فارم پُر کئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details