اردو

urdu

ETV Bharat / state

ریاض مولوی قتل کیس میں تینوں ملزمان بری - Riyaz Moulavi murder case - RIYAZ MOULAVI MURDER CASE

Riyaz Moulavi murder case کاسرگوڈ کے چوری میں واقعہ مدرسہ کے ایک استاد ریاض مولوی کے قتل معاملہ میں تینوں ملزمین کو عدالت نے بری کردیا۔ تینوں ملزمان کا تعلق آر ایس ایس سے بتایا جارہا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 30, 2024, 6:20 PM IST

Updated : Mar 30, 2024, 7:52 PM IST

کاسرگوڈ : کیرالہ کے کاسرگوڈ کی ضلعی پرنسپل سیشن کورٹ نے ہفتہ کو مدرسہ کے استاد ریاض مولوی کے قتل کے تینوں ملزمان کو بری کر دیا۔ ڈسٹرکٹ پرنسپل سیشن کورٹ کے جج کے کے بالا کرشنن نے کیس کی سماعت کی۔ ملزم جن کی شناخت اجیش، نتن کمار اور اکھلیش کے طور پر ہوئی ہے، سبھی کیلوگوڈے کے رہائشی اور آر ایس ایس سے وابستہ ہیں۔ 20 مارچ 2017 کو کاسرگوڈ کے پازہیا چوری مدرسہ کے 27 سالہ استاد ریاض مولوی کو گلا گھونٹ کر قتل کر دیا گیا تھا۔ وہ کرناٹک کے کوڈاگو ضلع کے رہنے والے تھے۔ سرکاری وکیل شکور نے صحافیوں کو بتایاکہ ’ہمیں امید تھی کہ ملزمان کو سزا ملے گی۔ ہم اس فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدالت میں اپیل کریں گے‘۔

ریاض مولوی قتل کے ملزمین کو عدالت کی جانب سے بری کئے جانے کے بعد ریاض مولوی کی اہلیہ سیدہ رو پڑیں۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عدالت سے امید تھی لیکن انصاف نہیں ملا۔ سیدہ نے ملزمین کو بری کئے جانے پر افسوس کا اظہار کیا۔ وہیں دفاعی وکیل ٹی سنیل کمار نے کہا کہ تینوں ملزمان بے قصور ہیں، انہوں نے عدالت کے فیصلہ پر خوشی کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ سات سال قبل کاسرگوڈ میں واقع چوری کی مسجد میں 27 سالہ ریاض مولوی کو بدمعاشوں نے قتل کردیا تھا۔

Last Updated : Mar 30, 2024, 7:52 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details