اردو

urdu

ETV Bharat / state

علیزہ عباسی سی بی ایس سی بورڈ کے امتحان میں 98.4 فیصد کے ساتھ اسکول ٹاپر بنیں - CBSE Board Exam Result - CBSE BOARD EXAM RESULT

Aliza Abbasi Topped In CBSE Board Exam مظفرنگر میں واقع ایم جی پبلک اسکول کی طلبہ علیزہ عباسی (سائنس اسٹریم) میں 98.4 فیصد مارکس حاصل کرتے ہوئے اسکول میں ٹاپر بنیں۔ والدین کے ساتھ ساتھ اسکول کے اساتذہ اور رشتہ داروں نے علیزا عباسی کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔

علیزا عباسی نے سی بی ایس سی بورڈ کے امتحان میں ٪98.4 نمبرز کے ساتھ اسکول ٹاپ بنیں
علیزا عباسی نے سی بی ایس سی بورڈ کے امتحان میں ٪98.4 نمبرز کے ساتھ اسکول ٹاپ بنیں (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 15, 2024, 12:26 PM IST

علیزا عباسی نے سی بی ایس سی بورڈ کے امتحان میں ٪98.4 نمبرز کے ساتھ اسکول ٹاپ بنیں (etv bharat)

مظفر نگر:سی بی ایس سی بورڈ امحتان میں نمایاں کارنامہ انجام دینےپر علیزہ عباسی کے والد ڈاکٹر عبدالقادر اور والدہ افسانہ عباسی کا کہنا ہے کہ بیٹی کی کامیابی کے پیچھے اساتذہ اور ہماری دعائیں ہیں۔ بیٹی نے کڑی محنت کی اور اس کا پھل اسے ملا۔

وہی اسکول ٹاپر علیزہ عباسی نے کہا کہ میں نے سی بی ایس سی ہائی اسکول کے امتحان میں بھی اسکول ٹاپ کیا تھا۔ میں روزانہ 12 سے 14 گھنٹے پڑھتی ہوں۔میرے والدین پڑھائی میں بھرپور تعاون کرتے ہیں کیونکہ میرے والد جو پیشے سے ایک ڈاکٹر ہیں وہ چاہتے تھے کہ میں ٹاپ کروں اور ڈاکٹر بنوں ۔یہی وجہ ہے کہ میں نے انٹرمیڈیٹ امتحان کے ساتھ ساتھ نیٹ کی تیاری کر رہی ہوں۔

انہوں نے کہاکہ میری اس کامیابی سے میرے سبھی اساتذہ ،دوستوں اور رشتہ دار بہت خوش ہیں ۔مبارکباد دے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نیٹ ایگزام پاس کر کے میں ڈاکٹر بننا چاہتی ہوں اور ملک کا نام روشن کرنا چاہتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:حجابی طالبات نے سی بی ایس ای امتحانات میں بازی ماری - Hijabi students perform brilliantly

ڈاکٹر عبدالقادر عباسی نے کہا کہ میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اللہ نے میری بیٹی کو سی بی ایس سی کی انٹرمیڈیٹ ایگزام میں ٹاپ کرایا۔ میری بیٹی کی دلی خواہش ہے کہ وہ ڈاکٹر بنے۔ یہی وجہ ہے کہ اس نے انٹرمیڈیٹ ایگزام کے ساتھ ساتھ نیٹ کی تیاری کر رہی ہے ۔اس کے نتائج جلدی ہی آئیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details