علیگڑھ (اترپردیش):یو جی سی، مالویہ مشن ٹیچر ٹریننگ سینٹر (ایم ایم ٹی ٹی سی) اور علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں کام کرنے والے 15 ڈیلی ویجر ملازمین کو تنخواہ دینے کے لیے بجٹ نہ ہونے کے سبب انتظامیہ نے ڈائریکٹر کی سفارش پر ان ملازمین کو نوکری سے نکال دیا تھا جس کے خلاف ملازمین نے انتظامیہ بلاک کے سامنے 3 اگست سے غیر معینہ دھرنا شروع کر دیا تھا، جو پانچویں روز مطالبات کو پورا کرنے کی یقین دہانی کے بعد ختم کردیا گیا۔
مستقل دھرنے اور احتجاجی مظاہرہ کے سامنے یونیورسٹی انتظامیہ نے نوکری سے نکالے گئے ملازمین کو دوبارہ ملازمت دینے کے لئے مجبور ہو گیا۔ آج سے ملازمین دوبارہ سے اپنی ملازمت پر لوٹ گئے ہیں۔
دوبارہ ملازمت ملنے پر انتظامیہ بلاک کے سامنے اپنے دھرنے والی جگہ پر ملازمین نے میٹھائی تقسیم کرکے جشن منایا, دوبارہ ملازمت ملنے پر یونیورسٹی انتظامیہ اور ای ٹی وی بھارت کا شکر ادا کیا۔
ای ٹی وی بھارت نے ملازمین کو نوکری سے نکالنے سے متعلق اور احتجاجی دھرنے کا ایمانداری سے مستقل کوریج کرکے ملازمین کو ملازمت سے نکالنے سے ہونے والی پریشانیاں اور ان کے جائز مطالبات کو انتظامیہ سمیت دیگر لوگوں تک پہنچایا جس کے لئے ملازمین نے ای ٹی وی بھارت کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہمارے جائز مطالبے کو ایمانداری سے خبر کے ذریعے ای ٹی وی بھارت نے انتظامیہ تک پہنچایا جس سے انتظامیہ پر دباؤ بنا اور ہمیں دوبارہ نوکریاں دینے کے لئے مجبور ہوا۔ اس لئے ایماندار صحافت کے لئے ہم ای ٹی وی بھارت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔