اردو

urdu

ETV Bharat / state

کوئز مقابلے میں اے بی کے ہائی اسکول کے طلباء کی ٹیموں کا عمدہ مظاہرہ - Quiz Competition in AMU - QUIZ COMPETITION IN AMU

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے اے بی کے ہائی اسکول (بوائز) کے طالب علم ریان فریدی اور عظیم خان احمد کی ٹیم نے کوئز مقابلے ”ویسی نو ٹریویا“ میں اول انعام حاصل کیا۔

طلباء کی ٹیموں کا عمدہ مظاہرہ
طلباء کی ٹیموں کا عمدہ مظاہرہ (Etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 28, 2024, 10:44 PM IST

علی گڑھ: جواہر لال نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ مائیکرو بایولوجی، ہاسپٹل انفیکشن سوسائٹی انڈیا، علی گڑھ چیپٹر اور امریکن سوسائٹی فار مائیکرو بایولوجی (اے ایس ایم) جے این ایم سی اسٹوڈنٹ چیپٹر کے اشتراک سے منعقدہ کوئز مقابلے ”ویسی نو ٹریویا“ میں اے ایم یو اے بی کے ہائی اسکول (بوائز) کے طالب علم رایان فریدی اور عظیم خان احمد کی ٹیم نے اول انعام حاصل کیا۔

سینٹ فیڈیلس اسکول، علی گڑھ کے نائیک سنگھ راجپوت اور سائی تیجس کی ٹیم نے دوسرا انعام جیتا جبکہ تیسرا انعام اے ایم یو اے بی کے ہائی اسکول (بوائز) کے محمد حارث خان اور نعمان خان کی ٹیم کو ملا۔

منتظمین کی کوششوں کو سراہتے ہوئے مہمان خصوصی پروفیسر اسفر علی، ڈائرکٹر، اسکول ایجوکیشن، اے ایم یو نے کہا کہ اس حقیقت کے باوجود کہ ٹکنالوجی ہمارے لیے اہم ہے، اسکول کے طلباء کو موبائل فون کا محدود استعمال کرنا چاہیے اور ان آلات کو ہفتے میں کم از کم ایک دن کا وقفہ دینے کی کوشش کرنا چاہئے۔

پروفیسر وینا مہیشوری، ڈین، فیکلٹی آف میڈیسن اور پرنسپل و سی ایم ایس، جے این میڈیکل کالج نے منتظمین اور شرکاء کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انفیکشن کنٹرول کے طریقوں سے واقفیت رکھنا سبھی کے لئے اہم ہے۔ مہمان اعزازی پروفیسر حارث ایم خان نے کہا کہ ہمیں خود کو متعدی بیماریوں سے محفوظ رکھنا چاہیے اور اپنے اردگرد صفائی پر دھیان دینا چاہئے۔

مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے شعبہ مائیکرو بایولوجی کی چیئرپرسن پروفیسر نازش فاطمہ نے روزمرہ کی زندگی میں انفیکشن سے بچاؤ کی اہمیت پر زور دیا۔ اے ایس ایم جے این ایم سی اسٹوڈنٹ چیپٹر کی سرپرست پروفیسر فاطمہ خان اور نائب صدر سمردیپ سنگھ سلوجا نے کاہوٹ پلیٹ فارم پر آن لائن کوئز مقابلے کا انعقاد کیا، جس میں علی گڑھ کے مختلف اسکولوں کے طلباء کی 75 ٹیموں نے حصہ لیا۔ 6 راؤنڈ پر مشتمل کوئز مقابلہ متعدی بیماریوں، ان کی روک تھام اور ٹیکہ کاری کے مختلف پہلوؤں پر مرکوز تھا۔

اے ایس ایم جے این ایم سی اسٹوڈنٹ چیپٹر کے کمیٹی ممبران بشمول سمردیپ سنگھ سلوجا، محمد حارث خان، اریب شاہد راؤ، سمیہ ریاض اور احمد علی صدیقی نے جلد شائع ہونے والے نیوز لیٹر کے بارے میں بتایا اور حاضرین کو ’مائیکروبس اور مائیکروبایولوجی‘ کے موضوع پر مضامین لکھنے کی دعوت دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details