علی گڑھ: علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) شعبہ قانون میں بی اے ایل ایل بی سال دوم کے طالب علم نے زبانی امتحان (وائیوا) نہ کرانے پر کنزیومر کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی سے جواب طلب کیا لیکن یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا تو عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کیا۔
اے ایم یو رجسٹرار، کنٹرولر اور ڈین کو سمن جاری، 15 جولائی کو طلبی - Summon to AMU - SUMMON TO AMU
علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) بی اے ایل ایل بی سال دوم کے طالب علم کا وائیوا نہیں کروانے کے خلاف کنزیومر کورٹ نے یونیورسٹی رجسٹرار، کنٹرولر اور ڈین کے خلاف سمن جاری کرتے ہوئے 15 جولائی کو طلب کیا ہے۔

Published : Jul 8, 2024, 8:09 PM IST
کنزیومر کورٹ کی جانب سے نوٹس جاری کرنے کے باوجود بھی پیش نہیں ہوئے تو اب یونیورسٹی رجسٹرار محمد عمران (آئی پی ایس)، کنٹرولر مجیب اللہ زبیری اور قانون فیکلٹی کے ڈین کے خلاف علی گڑھ ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ نے توہین عدالت کے معاملے میں سمن جاری کیا ہے۔ یہ سمن ایس ایس پی کے ذریعے بھیجے گئے ہیں۔ جس میں تینوں افسران کو 15 جولائی کو طلب کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ یہ حکم ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ کے چیئرمین جج حسنین قریشی نے جاری کیا ہے۔
علی گڑھ ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ کی جانب سے جاری کردہ سمن سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ فی الحال یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے اس سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔