اردو

urdu

ETV Bharat / state

علی گڑھ: کلاوا باندھ کر کباڑ خریدنے والے مسلم نوجوان کے ساتھ مار پیٹ - Aligarh - ALIGARH

ضلع علی گڑھ تھانہ دہلی گیٹ کا رہائشی مسلم نوجوان کباڑ خریدنے کا کام کرتا ہے۔ الزام ہے کہ وہ کھیرنی گیٹ علاقہ میں کباڑ خرید رہا تھا، اس کے ساتھ اس لیے مار پیٹ کی گئی کیونکہ اس کے ہاتھ پر کلاوا بندھا ہوا تھا۔

علی گڑھ: کلاوا باندھ کر کباڑ خریدنے والے مسلم نوجوان کے ساتھ مار پیٹ
علی گڑھ: کلاوا باندھ کر کباڑ خریدنے والے مسلم نوجوان کے ساتھ مار پیٹ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 17, 2024, 4:33 PM IST

علی گڑھ: کلاوا باندھ کر کباڑ خریدنے والے مسلم نوجوان کے ساتھ مار پیٹ

علی گڑھ:گنگا جمنی تہذیب کا گڑھ کہے جانے والے ضلع علی گڑھ کے ساسنی گیٹ علاقے میں ایک نوجوان کو ہاتھ پر کلاوا باندھ کر کباڑ خریدنا مہنگا پڑ گیا۔ کچھ شرپسند عناصر نے اس نوجوان کے ساتھ مار پیٹ کی جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ وائرل ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ کباڑ خرید نے والے شخص سے کچھ شرپسندوں نے نام پوچھ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے ساتھ گالی گلوج کی گئی۔ انہوں نے مسلم نوجوانوں پر کلاوا باندھ کر خود کو ہندو ظاہر کرنے کا بھی الزام عائد کیا۔

وہیں مسلم شخص نے کچھ بدمعاشوں کی جانب سے اسے جان سے مارنے کی دھمکی دینے کا بھی الزام عائد کیا۔ اس واقعہ کو کچھ راہگیروں نے اپنے موبائل فون میں ریکارڈ کرلیا جس کے بعد اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ یہ معاملہ جب پولیس کے علم میں آیا تو ویڈیو کی جانچ کی گئی۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ پانچ ماہ پرانا ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

انسپکٹر انچارج ساسنی گیٹ نے بتایا کہ وائرل ویڈیو کی بنیاد پر اسی علاقے کے گورو وارشنے کے خلاف حملہ اور جان سے مارنے کی دھمکی دینے کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کی جانچ کی جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details