اجمیر:ریاست راجستھان کے اجمیر میں واقع مشہور اکبر قلعہ کئی اعتبار سے اہمیت کا حامل ہے۔یہاں آج بھی مغل حکومت کی نشانات موجود ہیں۔ ملک بھر سے زائرین اجمیر درگاہ پہنچتے ہیں تو اکبر کے قلعہ کی بھی سیر کرتے ہیں۔ اس اکبر کے دولت خانہ ہی سے بادشاہ جہانگیر نے 10 جنوری 1616 میں انگریزوں کو ہندوستان میں تجارت کی اجازت دی تھی۔اس کے بعد سر تھامس رو نے کولکاتا سے اپنے کاروبار کا آغاز کیا تھا۔
اجمیر کے نیا بازار میں واقع اکبر کا قلعہ کو اجمیر میوزیم، دولت خانہ، اجمیر فورٹ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اکثر سیاح اس قلعہ میں مغل حکومت کی نشانیاں دیکھ کر تاریخی واقعے کو یاد کرتے ہیں۔ یہ قلعہ محکمہ اثار قدیمہ کے تحت آتا ہے جہاں کئی نایاب جنگی اسلحہ وغیرہ آج بھی موجود ہے۔ اس میں بہت سے مجسمے بھی موجود ہےیں۔ محکمہ اثار قدیمہ کی جانب سے خصوصی موقع پر عوام کے لیے مفت اینٹری بھی دی جاتی ہے۔