اجمیر: عالمی شہرت یافتہ زیارت گاہ حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ خدام خواجہ کی انجمن شیخ زادگان کی منیجنگ کمیٹی کا انتخاب عمل میں آیا۔ ہائی کورٹ کے حکم پر ہونے والے انتخابات میں برادری نے 3 سال کے لیے موجودہ کمیٹی امین صاحب پارٹی کو دوبارہ موقع دیا ہے۔ اس میں حاجی شیخ عظیم محمد چشتی صدر اور حاجی شیخ فہیم احمد چشتی سیکرٹری کے عہدے پر منتخب ہوئے ہیں۔
نائب صدر کے عہدے کے لیے شیخ عبدالکلام چشتی، جوائنٹ سیکریٹری عمران محمد چشتی اور خزانچی حاجی امجد حسین کا انتخاب کیا گیا۔ انجمن منیجنگ کمیٹی کے ممبر میں حاجی اظہار محمد چشتی، اسرار احمد چشتی، رفیق احمد چشتی، لیاقت علی چشتی، حاجی عبدالواسع چشتی اور محمد حسین چشتی شامل ہیں۔