اردو

urdu

ETV Bharat / state

امتیاز جلیل کی کانگریس لیڈر عارف نسیم خان کو پارٹی چھوڑنے کی پیشکش - Lok Sabha Election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

Syed Imtiaz Jaleel On Arif Naseem Khan: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے ریاستی کانگریس کے ورکنگ صدر ایم عارف نسیم خان کو کانگریس پارٹی چھوڑ کر اے آئی ایم آئی ایم میں شامل ہونے کی پیشکش کی ہے۔ رکن پارلیمان سید امتیازجلیل نے کہا کہ عارف نسیم خان کو تشہیری کمیٹی سے دستبردار ہونے کے ساتھ ساتھ کانگریس کی رکنیت بھی چھوڑ دیتے تو بہتر ہوتا۔

امتیاز جلیل کی کانگریس لیڈر عارف نسیم خان کو پارٹی چھوڑنے کی پیشکش
امتیاز جلیل کی کانگریس لیڈر عارف نسیم خان کو پارٹی چھوڑنے کی پیشکش

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 29, 2024, 4:12 PM IST

امتیاز جلیل کی کانگریس لیڈر عارف نسیم خان کو پارٹی چھوڑنے کی پیشکش

اورنگ آباد: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے مہاراشٹر کانگریس کے ور کنگ صدر ایم عارف نسیم خان کو اپنی پارٹی چھوڑنے اور ممبئی سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کی پیشکش کی ہے۔

اے آئی ایم آئی ایم مہاراشٹر کے صدر اور ایم پی سید امتیاز جلیل نے کہا کہ کانگرس نے ایک بھی مسلمان کو ٹکٹ نہیں دیا، جس کی وجہ سے بہت سارے مسلمان کانگرس سے ناراض ہے۔ ایم پی جلیل نے حیرت کا اظہار کیا کہ عارف خان نے صرف اسٹار پرچارک کے طور پر اور کانگریس کی انتخابی مہم کمیٹی سے استعفیٰ کیوں دیا۔ جلیل نے نسیم خان سے کہا کہ مناسب ہے کہ آپ اس پارٹی سے استعفیٰ دے دیں جو صرف مسلمانوں کے ووٹ چاہتی ہے لیکن ان کی قیادت نہیں۔ یہ پارٹیاں دلتوں اور مسلمانوں کے لیے کچھ نہیں کریں گی، لیکن ہم آپ کے لیے تیار ہیں۔

امتیاز جلیل نے کہا کہ عارف بھائی آپ اے آئی ایم آئی ایم کے ٹکٹ پر الیکشن کیوں نہیں لڑتے؟ ہم آپ کو ممبئی میں ٹکٹ دینے کے لیے تیار ہیں۔ اگرچہ ہم اپنے امیدوار کا اعلان کر چکے ہیں، ہم آپ کو گارنٹی دیتے ہیں کہ آپ کو کہیں سے بھی میدان میں اتاریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:اورنگ آباد: ایم ائی ایم کے امیدوار امتیاز جلیل نے پرچہ نامزدگی داخل کردیا

ساتھ ہی امتیاز جلیل نے کہا کہ اگر آپ اے آئی ایم آئی ایم سے پرلمانی انتخاب لڑتے ہیں، تو انشاءاللہ امتیاز جلیل اور اسد الدین اویسی آپ کے ساتھ کاندھے سے کاندھا لگا کر تشہیر کریں گے اور مستقبل میں آپ ہمارے ساتھ ہی رہیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details