اردو

urdu

ETV Bharat / state

اے ائی ایم ائی ایم نے رمضان سے متعلق مظفرنگرضلع انتظامیہ کو میمورنڈم دیا

AIMIM memorandum آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے کارکنان نے ماہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل علاقے میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صاف صفائی کے کاموں میں تیزی لانے کے مقصد سے مظفرنگر ضلع انتظامیہ کو میمورنڈم دیا۔ اے آئی ایم آئی ایم کا کہنا ہے کہ تہواروں کے موقع پر علاقوں کی صاف صفائی بے حد ضروری ہے۔

اے ائی ایم ائی ایم نے رمضان سے متعلق مظفرنگرضلع انتظامیہ کو میمورنڈم دیا
اے ائی ایم ائی ایم نے رمضان سے متعلق مظفرنگرضلع انتظامیہ کو میمورنڈم دیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 8, 2024, 1:00 PM IST

اے ائی ایم ائی ایم نے رمضان سے متعلق مظفرنگرضلع انتظامیہ کو میمورنڈم دیا

مظفر نگر :ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے کلیکٹریٹ کے احاطے میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم)کے کارکنان اور عہدے داران نے رمضان المبارک اور آنے والے دیگر تہواروں کو لے کر ضلع انتظامیہ کو ایک میمورنڈم کو پیش کیا۔

میمورنڈم سے متعلق مزید معلومات دیتے ہوئے مغربی اتر پردیش کے جوائنٹ سیکرٹری گلبہار ملک ایڈوکیٹ نے بتایا کہ 11 مارچ سے رمضان المبارک کا مبارک مہینہ شروع ہونے والا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہندووں کے تہوار ہولی بھی کی تاریخ بھی قریب ہے۔ ان تہواروں کے مد نظر شہر میں صاف صفائی کا خاص خیال رکھا جائے، بجلی کی قلت کو دور کی جائے اور 24 گھنٹے بجلی فراہم کی جائے۔

انہوں نے کہاکہ خاص طور سے سحری اور افطار کے وقت بجلی کا خاص خیال رکھا جائے۔ پانی کی سپلائی کا نظام بھی درست کیا جائے۔ جمعہ کے روز مساجد کے اس پاس کلی ڈلوا کر صاف صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔ مخلوط آبادی والے علاقوں میں میں سکیورٹی انتظامات کا بندوبست کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:تہواروں کو لے کر مظفرنگر کے ڈی ایم اور ایس ایس پی کی شہر کے ذمہ داران کے ساتھ میٹنگ

ان کا کہنا ہے کہ اس پانچ نکاتی مطالبات کو لے کر ضلع مجسٹریٹ کو میمورنڈم سوپا گیا ہے۔ میمورنڈم دینے والوں میں مغربی اتر پردیش کے جوائنٹ سیکرٹری گلبہار ملک ایڈووکیٹ.ضلع صدر مولانا عمران قاسمی.شہر صدر ظفریاب،شانیب انصاری، قاضی مصدق شکیل، عباسی فیروز، ملک عاقب فراز ،سلمان اسرار فاطمی، مدیم فرمان، ایڈووکیٹ نیترپال بو، محمد خالد تیاگی ،حاجی راشد اکرم اور تنویر عالم آدی شمل رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details