مظفرنگر:کانوڑ یاترا کو لے کر مظفر نگر پولیس کے ذریعے جاری کیا گیا نیم پلیٹ کا فرمان ہوٹل ڈھابو اور پھل سبزی والوں پر ہی نہیں بلکہ کانوڑ کے راستے پر ٹی اسٹال پان اور ٹائر پنچر والے چھوٹے غریب دکانداروں پر بھی لاگو کیا جارہا ہے۔ بڑے دکاندار کے ساتھ ساتھ ٹائر پینچر والوں نے بھی اپنی دکان اور کھوکے پر نیم پلیٹ لگانا شروع کر دیے۔
مظفر نگر کے شہر کوتوالی علاقے میں واقع کانوڑ راستے پر کمپنی گارڈن کے ٹھیک سامنے گزشتہ کئی برسوں سے ٹائر پنچر کا کام کرنے والے محمد سلیم بتاتے ہیں کہ گزشتہ کئی سال سے کمپنی گارڈن کے ٹھیک سامنے ٹائر پنچر کا کام کرتے ہیں۔ گزشتہ روز یعنی کل ان کے پاس کچھ پولیس والے آئے تھے اور انہوں نے کہا تھا کہ اپ اپنی دکان کے باہر اپنے نام کا بورڈ لگا لیجیے۔