گیا:بہار میں میٹرک امتحان کے بعد طلباء وطالبات وقت ضائع نہیں کریں بلکہ اس دوران وہ کمپیوٹر کورس کو پورا کریں، ضلع میں حکومت کی جانب سے کئی مقامات پر کوشل وکاس اسکیم کے تحت طلباء کی تربیت کے لیے سینٹر ہیں شیرگھاٹی میں درجنوں مسلم طلباء و طالبات نے کورس مکمل کیا ہے اور اب انہیں کمپیوٹر کی ابتدائی تعلیم سے آراستہ کرائے جانے کے بعد روزگار سے جوڑنے کے لیے کمپیوٹر میں کئی طرح کے کورس کرائے جارہے ہیں۔ جیسے اگر کوئی طالب علم پارٹ ٹائم کسی دوکان میں ڈیٹا انٹری کا کام کرتا ہے تو اس کے لیے اسے کمپیوٹر کی تربیت دی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
ہاتھوں سے محروم لیکن کمپیوٹر کے ماہر ذاکر پاشا کا تلنگانہ کی نئی حکومت سے اپیل
مسلم طلباء و طالبات کو کمپیوٹر کلاس کے لیے بیدار کرنے کی غرض تبریز عالم نام کے ایک نوجوان مہم چلاتے ہیں، وہ خود کوشل وکاس اسکیم کے تحت ایک سینٹر چلاتے ہیں اور اسی کے تحت وہ مسلم بستیوں میں جاکر سرپرستوں سے جانکاری حاصل کر ان کے بچوں کو ہنر مند بنانے میں لگے ہیں۔ تبریز عالم نے کہا کہ انٹر و میٹرک کا امتحان دینے کے بعد علاقے کے طلبا و طالبات گھر پر بیٹھ کر قیمتی وقت ضائع کردیتے ہیں، وہ ایسا نہ کریں اس کے لیے انہیں حکومت کی اسکیموں کے تعلق سے جانکاری ہو اور وہ اپنا وقت پڑھائی میں ہی خرچ کریں۔
انہوں نے کہا کہ طلباء حکومت بہار کے منصوبوں کا فائدہ اٹھائیں۔ خاص کر کے کمپیوٹر کی تعلیم آج کے زمانے میں حاصل کرنا بہت ضروری ہوگیا ہے۔ اس لیے بچے ابھی ارادہ کرلیں کہ وہ اپنے امتحان کے بعد خالی یوں نہیں بیٹھیں گے بلکہ وہ کوئی کورس کرلیں گے یہی وجہ ہے کہ وہ بیداری مہم چلاتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ انٹر کرنے کے بعد انہوں نے سینکڑوں طالب علموں کو کورس کرایا ہے یہ وہ تھے جنہوں نے کنہی وجہ سے اپنی تعلیم بند کردی تھی، ان میں خاص طور پر کورس مکمل کرکے اچھا کرنے والوں میں رضوان عالم، آفرین پروین، محمد مشتاق، آفرین پروین، سونم کماری، آسیہ سلطانہ اور ثانیہ نور ہیں۔ یہ سبھی اب روزگار سے جڑیں گے۔