اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد کی سڑکوں سے غیرقانونی پوسٹرز اور ہورڈنگز ہٹائے گئے - Action Against Illegal Holding

اورنگ آباد میں غیر قانونی بھائی، دادا اور بھاؤ کے پوسٹر اور ہورڈنگ کو سڑکوں کے کنارے سے ہٹا دئیے گئے ہیں۔ان بھائی، دادا اور بھاؤ کو آگاہ کیا گیا کے اگر آگے سے اس طرح کے بینر راستے پر لگائے گئے تو قانونی کاروائی کی جائیں گی

اورنگ آباد کی سڑکوں سے غیر قانونی پوسٹرز اور ہورڈنگز ہٹائے گئے
اورنگ آباد کی سڑکوں سے غیر قانونی پوسٹرز اور ہورڈنگز ہٹائے گئے (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 28, 2024, 4:44 PM IST

اورنگ آباد:اورنگ آباد شہر کے راستوں اور چوراہوں پر بینر بازی کرنے والے بھائی ، دادا، بھاؤ کے خلاف آخر میونسپل کارپوریشن اور محکمہ پولیس نے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ شہر کے جالنہ روڈ،نیر الا بازار،کرانتی چوک وغیرہ سے پوسٹر اور ہورڈنگ ہٹا دیے گئے ہیں۔پولیس نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایسے بینرز لگائے گئے ہیں تو انہیں 24 گھنٹے کے اندر ہٹا دیا جائے ورانہ سخت کارروائی کی جائے گی۔

مختلف کالونیوں میں بھائی اور دادا، بھاؤ کی ایک بڑی تعداد بن چکی ہے۔ ان کی سالگرہ کے موقع پر چوراہوں پر بینرز آویزاں ہیں۔ ان بینرز میں سے 90 فیصد کے لیے بلدیہ کی اجازت نہیں لی گئی۔ اس سے میونسپل ریونیو کا نقصان ہوتا ہے۔ شہر بدصورت ہوجاتا ہے۔ اس کے علاوہ بینرز پر بھی جھگڑے ہوتے ہیں۔

پولیس کمشنر چرنجیو پرساد کے دور میں بھی پوسٹر کو لے کر ہنگامہ ہوا تھا۔ اس معاملے کو ذہن میں رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آف پولیس نتن بگاٹے نے ایسے بینر لگانے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ہے۔ زون ایک کے تمام پولس تھانوں کے ذمہ داروں کو بینرز اور ہورڈنگز ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے۔ شہر ٹریفک میں رکاوٹ ڈالنے والے بیس سے زائد بینرز ہٹا دیے گئے

یہ بھی پڑھیں:اورنگ آباد میں پانی کی قلت کے خلاف کانگریس کا احتجاج

شہر میں بینرز لگا کر کوڑا کرکٹ پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ڈی سی پی نے کہا ہے کہ اگر شہریوں کو ایسا کوئی بینر نظر آئے تو وہ مقامی پولیس اسٹیشن سے رابطہ کریں

ABOUT THE AUTHOR

...view details