میرا روڈ میں مسلمانوں کی دکانوں پر بلڈوزر کارروائی ممبئی:ریاست مہاراشٹر کے ممبئی کے میرا روڈ کے نیا نگر علاقے میں آج بلڈوزر سے متعدد دکانوں کو مسمار کر دیا گیا۔ 22 جنوری کو رام مندر کی پران پرتشٹھا کی تقریب میں مبینہ طور پر پتھراؤ کیا گیا تھا۔اس کے بعد ہی مہاراشٹر حکومت کی ہدایات کے بعد یہاں کارروائی کی گئی۔
میونسپل کارپوریشن نے میرا روڈ ممبئی کے نیا نگر علاقے میں غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کر دیا گیا ہے۔ اس دوران پولیس بھی تعینات رہی۔ ڈی سی پی جینت بجبلے نے بتایا کہ یہ دوکانیں غیر قانونی تھی اسلئے بلدیہ نے اس پر کارروائی کرتے ہوئے بلڈوزر چلا دیا۔
میرا روڈ تشدد کے پورے معاملے پر مہاراشٹر کے وزیر داخلہ دیویندر فڑنویس نے کہا کہ میں نے کل رات ہی نیا نگر میں جو کچھ ہوا اس کی پوری معلومات لی تھی۔ اس کے علاوہ میرا بھیندر میں گزشتہ رات 3.30 بجے تک کمشنر کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھا۔
یہ بھی پڑھیں:مراٹھا ریزرویشن کے لئے لاکھوں افراد کا مارچ
مہاراشٹر کے وزیر داخلہ دیویندر فڑنویس نے کہاکہ پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ ملزمین کے خلاف سخت ترین کارروائی کریں۔اب تک 13 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور ملوث دیگر افراد کی شناخت اور گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کی جا رہی ہے۔