پرولیا: مغربی بنگال کے ضلع پورولیا کے صدر پولیس اسٹیشن کے اندر ملزم نے ایک پولیس اہلکار پر پوچھ گچھ کے دوران چاقو سے حملہ کردیا۔ واقعہ سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ حملے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکار کو علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔ تھانے کے اندر پولیس پر چاقو سے حملے کے واقعے نے سکیورٹی انتظامات پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔
حالانکہ پولیس نے واقعہ کو دبانے کی کوشش کی لیکن جب یہ معاملہ سامنے آیا تو مقامی لوگ حیران رہ گئے۔ بتایا گیا ہے کہ پرولیا صدر پولیس اسٹیشن کی پولیس نے پرولیا میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 15 کے رہنے والے شاہد انصاری کو گرفتار کیا اور اسے پوچھ گچھ کے لیے پورلیا صدر تھانے لایا گیا۔ شام تھانے میں اس نے چاقو نکال کر پولیس پر حملہ کر دیا۔