اردو

urdu

ETV Bharat / state

حجاج کرام کو درپیش مسائل حل کئے جائیں:ابو عاصم اعظمی - Haj 2024 - HAJ 2024

ممبئی میں سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے حجاج کرام کے لئے حج ہاؤس میں ان کے رشتہ داروں کے لئے سہولیات کا فقدان اور قیام کا معقول انتظامات نہ ہونے پر ریاستی حکومت کی کڑی تنقید کی۔انہوں نے کہاکہ حجاج کرام کے رشتہ داروں اور انہیں ممبئی میں الوداع کہنے کے لئے آنے والے رشتہ داروں کو کافی پریشانیوں کاسامناکرنا پڑ رہا ہے

حجاج کرام کو درپیش مسائل حل کئے جائیں:ابو عاصم اعظمی
حجاج کرام کو درپیش مسائل حل کئے جائیں:ابو عاصم اعظمی (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 28, 2024, 8:36 PM IST

ممبئی:رکن اسمبلی اور ایس پی کے سنئیر رہنما ابوعاصم اعظمی نے حج ہاؤس کا دورہ کرتے ہوئے حجاج کرام کی دشواریوں کو دور کرنے کا مطالبہ سی ای او حج کمیٹی لیاقت علی آفاقی سے کیا۔

حجاج کرام کو درپیش مسائل حل کئے جائیں:ابو عاصم اعظمی (etv bharat)

انہوں نے کہا کہ عازمین حج کو ممبئی بین الاقوامی ائیرپورٹ سے لے کر حج ہاؤس تک لے جانے اور ان کے قیام کا بہتر انتظام کیا جائے۔ اس کے ساتھ ہی سڑکوں کو رہنے کو مجبور حجاج کے رشتہ داروں کے لئے بھی ضروری انتظامات کئے جائیں ۔ حجاج کرام نے رشتہ داروں کے لئے کوئی بھی نظم نہیں کیا ہے اس لئے چلچلاتی دھوپ میں حجاج کرام کے رشتہ دار رہنے پر مجبور ہیں۔

یہ بھئ پڑھیں:سلمانوں کو سرکاری اسکیمات کے لئے اپنے دستاویزات مکمل کرنا ضروری، ابوعاصم اعظمی

رکن اسمبلی اور ایس پی کے رہنما ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ حج کمیٹی آف انڈیا حجاج کرام کا خیال رکھیں اعظمی نے بین الاقوامی ائیرپورٹ لے جاتے وقت حجاج کرام کے قافلہ کے تاخیر سے پہنچنے کے سبب فلائٹ کی روانگی اور منسوخی پر بھی تفصیل طلب کی ۔اس پر حج کمیٹی نے بتایا کہ ان تمام حجاج کو دوسری فلائٹ سے مکہ معظمہ بھیج دیا گیا ہے اعظمی کو سی ای او لیاقت آفاقی نے حج کے انتظامات کی تفصیلات بتاتے ہوئے درپیش مسائل کرنے کا یقین دلایا ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details