کولکاتا:رکن پارلیمان ابھیشیک بنرجی منگل کو دارجلنگ لوک سبھا مہم سے خطاب کر رہے تھے، ممتا قریب میںہی بیر بھوم لوک سبھا کے تراپیٹھ سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے اپنی تقریر میں کہاکہ بی جے پی کی وجہ سے 26 ہزار اساتذہ اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔اب ان اساتذہ سے کہا جارہا ہے کہ 8سالوں کی تنخواہ سود کے ساتھ چار ہفتوںمیں واپس کریں ۔
ابھیشیک بنرجی نے اس مسئلے پر کچھ بھی بولنے کے بجائے اپنی تقریر میںمرکز کی محرومی اور ریاستی حکومت کی ترقیاتی کام کاج کا جائزہ پیش کیا۔ابھیشیک بنرجی نے اس معاملے پر کچھ کیوں نہیں کہا،اس پر ترنمول کانگریس میں قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔
سیاسی تجزیہ نگار کے مطابق یہ ممتا بنرجی اور ابھیشیک بنرجی کے درمیان باہمی بات چیت کا نتیجہ ہے۔ کیوں کہ ہائی کورٹ نے سرکاری نوکریوں کی بھرتی پر فیصلہ سنا دیا ہے۔ ممتا بنرجی وزیر اعلیٰ ہیں اس لئے پر جواب دے رہی ہیں۔انہوں نے نوکریوں سے محروم ہوگئے افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کا پیغام بھی دیا۔ ممتا پہلے ہی کہہ چکی ہیں کہ ریاستی حکومت ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کرے گی۔ دوسری طرف،ابھیشیک بنرجی پارٹی تنظیم اور کارکنان کو دیکھتے ہیں۔ حکومت میں ان کا کوئی عوامی کردار نہیں ہے۔ نتیجتاً وہ حکومتی امور سے دور ہیں۔ اس لیے ابھیشیک بنرجی صرف ریاستی مسائل اور ترقیاتی کاموں پر روشنی ڈال رہے ہیں۔