نئی دہلی:دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر کے انتخاب میں عام آدمی پارٹی کے امیدوار مہیش کمار کھیچی نے جیت گئے ہیں۔ انہیں بی جے پی امیدوار کشن لال نے سخت ٹکر دی۔ مہیش کمار کھیچی صرف تین ووٹوں سے جیت گئے۔ میئر کے عہدے کے لیے کل 265 ووٹ ڈالے گئے تاہم ان میں سے دو ووٹ کالعدم قرار دیے گئے۔ مہیش کمار کھیچی کو 133 ووٹ ملے، جب کہ بی جے پی کے کشن لال کو 130 ووٹ ملے۔ معلومات کے مطابق، عام آدمی پارٹی کے کئی کونسلروں کی جانب سے کراس ووٹنگ کی گئی۔ اس کے علاوہ بی جے پی کی امیدوار نیتا بشت نے ڈپٹی میئر کے عہدے کے انتخاب سے اپنا نام واپس لے لیا، جس کی وجہ سے عام آدمی پارٹی کے رویندر بھردواج بلا مقابلہ جیت گئے۔
اس دوران مہیش کمار کھیچی نے عآپ کے قومی کنوینر اروند کیجریوال سمیت عام آدمی پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اتنا بڑا عہدہ پارٹی کے ایک چھوٹے کارکن کو دیا گیا ہے۔ تین ووٹوں سے جیت درج کرنے پر انہوں نے کہا کہ جیت جیت ہوتی ہے چاہے ووٹوں کی تعداد کم ہی کیوں نہ ہو۔ اس کے علاوہ کراس ووٹنگ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر چھوٹے چھوٹے اختلافات پیدا ہوں گے تو ان کو دور کیا جائے گا۔ ہم دہلی کی صفائی کا نظام ٹھیک کریں گے۔ اروند کیجریوال نے بھی ایکس پر پوسٹ کرکے انہیں مبارکباد دی۔
مقصد دہلی کی ترقی کرنا: