میرٹھ: 22 جولائی سے مغربی اتر پردیش اور اترا کھنڈ میں شروع ہو رہی کانوڑ یاترا کے پیش نظر یوگی حکومت نے ایک فرمان جاری کیا جس میں سڑکوں کے کنارے ہوٹل ،ریستوران کے مالکان اور دکانداروں کو اپنی اپنی دکانوں کے سامنے اپنا نام لکھنا ہے۔ کانوڑ یاترا کے راستوں پر پڑنے والی دکانوں اور وہاں کام کرنے والے تمام ملازمین کی پہچان بتانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
اس کے ساتھ ٹھیلوں پر پھل اور سبزیاں فروخت کرنے والے دکانداروں کو اپنا نام پہچان لکھنی ہوگی تاکہ شیو بھگتو کو راستے کے دوران کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔ وہیں یوگی حکومت کی اس ہدایت پر اب سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے اپنا ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس طرح کی ہدایت کو ملک میں منافرت پیدا کرنے والا بتایا۔