بلندشہر: بلندشہر کے گلاوتھی میں پی ایم شری اپر پرائمری اسکول کے اندر ایک آوارہ کتے نے سات سالہ معصوم طالب علم پر حملہ کیا اور طالب علم کا چہرہ نوچ ڈالا۔ چہرے سے خون بہہ رہا تھا۔ طالب علم کو ہائر میڈیکل سنٹر ریفر کر دیا گیا۔ تاہم میونسپل کونسل کی ای او نہاریکا چوہان نے بتایا کہ آوارہ کتوں کو اسکول سے پکڑ کر جنگل میں چھوڑ دیا گیا ہے۔ بلاک ایجوکیشن آفیسر پرمود شرما نے کہا کہ اس معاملے میں ہیڈ ماسٹر کو نوٹس جاری کیا گیا ہے اور وضاحت طلب کی گئی ہے۔
محمد زید (7) ولد وسیم، ساکن پی ایم شری اپر پرائمری اسکول، گلاوتھی، کلاس 2، گلاوتھی میں پڑھتا ہے۔ زید کی والدہ نے بتایا کہ جمعہ کو زید حسب معمول کے مطابق پڑھنے سکول گیا تھا۔ پرنسپل سویتا یادو نے بتایا کہ صبح پریرکے بعد تمام بچے کلاس روم میں جا رہے تھے۔ اسی دوران اسکول کے اندر موجود دو کتے بھونکنے لگے۔ اس کے بعد ایک کتے نے زید کے چہرے پر حملہ کیا اور اسے نوچ ڈالا۔ کتے کا حملہ دیکھ کر بچوں میں افراتفری پھیل گئی۔ زخمی بچے کو فوری طور پر سی ایچ سی میں داخل کرایا گیا، جہا ں ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے دہلی ریفر کر دیا گیا۔ زید کے چہرے پر کئی مقامات پر زخموں کے نشان ہیں۔ فی الحال ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔