ETV Bharat / state

سنبھل کے ایس پی ایم پی پر بجلی چوری کے الزام میں ایک کروڑ 91 لاکھ روپے کا جرمانہ - ZIAUR RAHMAN BARQ

ایس پی ایم پی کے خلاف 24 نومبرکو تشدد بھڑکانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اب محکمہ بجلی نے کارروائی کی ہے۔

سنبھل کے ایس پی ایم پی پر ایک کروڑ 91 لاکھ روپے کا جرمانہ؛ بجلی چوری کے معاملے میں پاور کارپوریشن کی بڑی کارروائی
سنبھل کے ایس پی ایم پی پر ایک کروڑ 91 لاکھ روپے کا جرمانہ؛ بجلی چوری کے معاملے میں پاور کارپوریشن کی بڑی کارروائی (ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 20, 2024, 11:05 AM IST

سنبھل: یوپی کے سنبھل سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ضیاء الرحمن برق کی مشکلات کم ہونے کے آثار نظر نہیں آ رہے ہیں۔ ان کے خلاف سرکاری عملے کی جانب سے کارروائی جاری ہے۔ بجلی چوری کا مقدمہ درج ہونے کے بعد اب محکمہ بجلی نے ان کے خلاف ایک اور بڑی کارروائی کی ہے۔ محکمہ بجلی نے ایس پی ایم پی پر 1 کروڑ 91 لاکھ روپے کا جرمانہ لگایا ہے۔

اس سے پہلے 24 نومبر کو سنبھل میں ہوئے تشدد کو بھڑکانے کے الزام میں صدر کوتوالی میں ایس پی ایم پی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس کے بعد بجلی محکمہ پولیس فورس کے ساتھ ایس پی ایم پی کے گھر گیا اور ان کے دونوں پرانے میٹر ہٹا کر نئے اسمارٹ میٹر لگائے۔ دونوں پرانے میٹروں کو سیل کر کے ٹیسٹ کے لیے لیب بھجوا دیا گیا۔

اس معاملے میں سپرنٹنڈنگ انجینئر ونود کمار گپتا نے بتایا کہ ایس پی ایم پی کے پرانے میٹر کی ایم آر آئی رپورٹ کے مطابق میٹر کو بائی پاس کرکے بجلی چوری کی گئی، جس کی وجہ سے محکمہ بجلی کی ٹیم پولس فورس کے ساتھ دوبارہ ان کے گھر پہنچی۔ ایس پی ایم پی کے گھر جمعرات کو دونوں سمارٹ میٹروں کی ریڈنگ لینے کے بعد ان کے گھر میں نصب بجلی کے آلات کو چیک کیا۔

مزید پڑھیں: گینگسٹر کیس میں عباس انصاری کو ہائیکورٹ سے جھٹکا، عدالت نے درخواست ضمانت مسترد کر دی

پتہ چلا کہ ایس پی ایم پی کے گھر پر دو کلو واٹ کے دو بجلی کنکشن ہیں۔ لیکن ایس پی ایم پی کے گھر پر 16 کلو واٹ سے زیادہ بجلی کی کھپت ہورہی ہے، جس کی وجہ سے محکمہ بجلی نے ایس پی ایم پی کے خلاف بجلی چوری کے الزام میں مقدمہ درج کرایا ہے۔ تاہم اب ایس پی رکن اسمبلی کی مشکلات اور بھی بڑھ گئی ہیں۔ کیونکہ بجلی چوری کے الزام میں مقدمہ درج ہونے کے بعد اب ان پر ایک کروڑ 91 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.