اردو

urdu

ETV Bharat / state

خود کو زندہ ثابت کرنے کے لئے جرم کا سہارا - Deadly Attack on Teachers

راجستھان کے بلوترا سے ٹیچرز پر جان لیوا حملہ کرنے کا دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ سرکاری سکول کے اساتذہ پر چاقو سے حملہ کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا تاہم پوچھ تاچھ کے دوران سامنے آنے والی کہانی نے پولیس کو بھی چونکا دیا۔

خود کو زندہ ثابت کرنے کے لئے جرم کا سہارا
خود کو زندہ ثابت کرنے کے لئے جرم کا سہارا (Etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 25, 2024, 6:57 PM IST

بلوترا۔ تین روز قبل راجستھان کے بلوترا ضلع میں ایک شرپسند شخص نے ایک سرکاری اسکول میں گھس کر دو اساتذہ پر چاقو سے حملہ کر کے زخمی کر دیا تھا۔ اس واقعہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے بلوترا پولیس نے ایس آئی ٹی تشکیل دی اور معاملے کی جانچ شروع کر دی اور پیر کو ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے پولیس کے سامنے تحقیقات کے دوران کئی چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔ ملزم خود کو زندہ ثابت کرنا چاہتا تھا اس لیے اس نے یہ واردات انجام دی۔ اس کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنادیا گیا تھا۔

بلوترا کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کندن کنواریہ نے کہا کہ 19 جولائی کو چولی بیرا دھرنا کے سرکاری اسکول میں اساتذہ پر چاقو سے حملے کے واقعہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے موبائل فارنسک یونٹ نے جائے وقوع کا معائنہ کیا اور شواہد اکٹھے کئے۔ اس کے ساتھ ہی ایک ایس آئی ٹی بھی تشکیل دی گئی۔ پولیس نے پیر کو ملزم بابو رام کو گرفتار کر کے معاملے کا انکشاف کیا۔

کندن کنوریا نے کہا کہ ملزم نے پولیس کو پوچھ تاچھ کے دوران بتایا کہ اس کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ تیار کر لیا گیا ہے اور اسے مردہ قرار دے دیا جائے گا۔ ملزم کو ڈر تھا کہ اس کی بیوی اور بچوں کے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو جائے اور اس کی جائیداد پر کوئی دوسرا قبضہ نہ کرلے۔ ایسے میں ملزم خود کو زندہ ثابت کرنے کے لیے کوئی ایسا جرم کرنا چاہتا تھا جس سے سب کو پتہ چل سکے کہ بابو رام زندہ ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم اس سے قبل اپنے گاؤں مٹھوڈا میں موبائل ٹاور پر چڑھ چکا تھا، جس پر فوری کارروائی کی گئی۔ ملزم بابورام جس نے اپنی بیوی سے لڑائی کی تھی اس واقعہ کو بار بار دہرا کر خود کو زندہ ثابت کرنا چاہتا تھا۔

پولیس پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے بتایا کہ وہ 10-15 دن پہلے روزگار کی تلاش میں گجرات کے شہر کرجن گیا تھا لیکن روزگار نہ ملنے کی وجہ سے 19 تاریخ کی صبح واپس گاؤں سیوانہ آیا۔ اور پھر یہاں وہ ٹھیکے پر شراب پیتا تھا، بابورام کا مقصد یہ تھا کہ گھر جا کر چھپ کر بیٹھ جائے اور شام یا صبح کے وقت کوئی بڑی مجرمانہ واردات کرے۔ وہ انتظامیہ کو خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی دھمکی دینے والا تھا لیکن اسکول کو دیکھ کر اس کے ذہن میں خیال آیا کہ وہ اسکول کے بچوں کو یرغمال بنا کر انتظامیہ پر دباؤ ڈالے گا۔

ملزم بابورام اسی نیت سے اسکول کے ایک کلاس روم میں داخل ہوا۔ اس نے بچوں اور اساتذہ کو یرغمال بنانے کی کوشش کی۔ کمرے سے باہر نکلنے کے لیے اسکول کے پرنسپل ہردیال اور استاد سریش سنگھ پر حملہ کیا۔ سیوانہ تھانے کے افسر عمران خان کے مطابق ملزم بابورام کو گرفتار کر کے پوچھ گچھ کے ساتھ ساتھ پیشگی تحقیق کی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details