لکھنؤ:لکھنؤ کے کینٹ علاقے میں واقع سید قاسم شہید کا تین روزہ عرس جاری ہے۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں عقیدت مند مزار پر حاضری دے کر کے اپنی عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں۔ عرس کے پہلے دن جلسے کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مولانا انصار نے تقریر کی۔ اس کے بعد سرکاری چادر پیش کی گئی۔ اس کے بعد محفل سماع کا اہتمام ہوا۔ دوسرے دن بعد نماز فجر قل شریف کا اہتمام ہوا۔ غسل اور محفل سماع کا اہتمام ہوا۔ جس میں بڑی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ہندو خواتین عقیدت مندوں کی تعداد زیادہ رہی۔
سید قاسم شہید کے عرس میں ہندو عقیدت مندوں کی بڑی تعداد ہوتی ہے شریک - Urs of Syed Qasim Shaheed - URS OF SYED QASIM SHAHEED
لکھنؤ شہر کے کینٹ علاقہ میں موجود سید قاسم شہید کا تین روزہ عرس جاری ہے۔ جس میں عقیدت مند بڑی تعداد میں مزار پر حاضری دے رہے ہیں۔ لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہاں ہندوؤں کی بھی ایک بڑی تعداد حاضری دے کر عرس میں شرکت کر رہی ہے۔ اور گنگا جمنی تہذیب کی ایک جھلک نظر آرہی ہے۔
Published : Aug 20, 2024, 1:55 PM IST
ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے سید قاسم شہید مزار کے سجادہ نشین زبیر احمد نے بتایا کہ حضرت سید قاسم شہید حضرت سید سالار مسعود غازی کے زمانے کے ہیں اور ان کے ساتھیوں میں سے ہیں۔ ان کی کئی کرامات قابل ذکر ہیں۔ یہاں کی ہندو آبادی کی عقیدت مزار سے بہت زیادہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں کے ہندو افراد مزار پہ کثیر تعداد میں موجود رہتے ہیں۔ یہ مزار گنگا جمنی تہذیب کا بھی مرکز ہے۔ حکومت کے نمائندے بھی یہاں پر ہر عرس کے موقع پر حاضری دیتے ہیں۔
Shah Meena Shah URSحضرت شاہ مینا شاہ کا سہ روزہ عرس کے موقع پر ملک میں امن و امان کے لئے دعائیں