بھاگلپور (بہار):ریاست بہار کے بھاگلپور میں واقع سندروتی مہیلا کالج نے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر اپنا 75 واں یوم تاسیس منایا۔ یوم تاسیس کے موقع پر منعقد پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے تلکا مانجھی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر جواہر لال نے شرکت کی۔
سندروتی مہیلا کالج میں رنگا برنگ پروگرام کا انعقاد (ETV Bharat) اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے کالج سے جڑے لوگوں کو تاسیس کے اور یومِ آزادی کے موقعے پر لوگوں کو مبارک باد دی، ساتھ ہی انہوں نے کالج انتظامیہ سے ملازمت دلانے والے پروگرام پر زیادہ توجہ دینے کی اپیل کی۔
انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ووکیشنل کورسز کی ڈیمانڈ زیادہ ہوگی کیونکہ ایسی تعلیم کا کوئی فائدہ نہیں ہے جس سے بچوں کو ملازمت نہ مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ 2035 تک پچاس فیصدی کورسز ووکیشنل کورسز ہوں گے، لہذا ضروری ہے کہ ابھی سے اس سمت میں کام کرنا شروع کریں۔
کالج کے 75ویں یوم تاسیس کے موقع پر آشا کماری اوجھا کی ہدایت کاری میں ایک ناٹک بھی پیش کیا گیا جسے لوگوں نے خوب پسند کیا۔ اس کے علاوہ کالج کی طالبات نے مختلف قسم کے رنگا رنگ پروگرام پیش کیے۔ جسے سامعین نے بیحد پسند کیا۔
آپ کو بتا دیں کہ گنگا ندی کے کنارے واقع سندروتی مہیلا کالج ضلع کے قدیم ترین تعلیمی اداروں میں سے ایک ہے، اس کا قیام 15 اگست 1949 کو عمل میں آیا تھا، اس طرح اس یوم آزادی کے موقع پر کالج نے اپنے قیام کے 75 سال مکمل کر لیے ہیں اور اب تک یہاں سے ہزاروں طالبات نے علم حاصل کرتے ہوئے سماج کے خدمت کی اور مختلف شعبوں میں آج بھی اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: