امروہہ (اترپردیش):امروہہ ضلع میں ایک عجیب معاملہ سامنے آیا ہے۔ حَسن پور تحصیل کے ایک گاؤں کی ایک بوڑھی خاتون کو اپنے سے 12 سال چھوٹے شخص سے محبت ہو گئی۔ جہاں بوڑھی خاتون نے دنیا کی پرواہ کیے بغیر اپنے عاشق سے شادی کر لی، ساتھ ہی شادی کے لیے خاتون نے اپنی زمین بھی بیچ دی۔ اب خاتون کی شادی شدہ بیٹیاں جائیداد کی فروخت اور شادی کے خلاف آواز اٹھا رہی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق حَسن پور تحصیل علاقہ کے خوشحال پور گاؤں کے رہنے والے مرحوم تیج رام سنگھ اپنی 63 سالہ بیوی بھگوتی کے ساتھ رہتا تھا۔ تین بیٹیوں کے علاوہ ان دونوں کا کوئی بیٹا نہیں تھا۔ تیج رام جب زندہ تھا تو اس نے اپنی تینوں بیٹیوں کی شادی بڑے دھوم دھام سے کر دی تھی۔ تیج رام سنگھ 8 سال قبل بیماری کے باعث انتقال کر گیا تھا۔ اس کے بعد ان کی آبائی زمین ان کی بیوی بھگوتی کے نام ہو گئی۔