لکھنؤ : زندگی کے ہر موڑ پر ساتھی کا ہونا ضروری ہے۔ جس طرح گاڑی ایک پہیے پر نہیں چلتی اسی طرح زندگی کا سفر بھی اکیلا نہیں گذارا جاسکتا۔ اس کی مثال لکھنؤ میں اندرا نگر کے رہنے والے سابق آئی پی ایس، ایس آر داراپوری ہیں۔ جنہوں نے نے 81 سال کی عمر میں شادی کر کے اس معاشرے کو آئینہ دکھایا ہے۔ شادی کسی بھی وقت، کسی بھی عمر میں کی جاسکتی ہے اور آپ کی زندگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ شادی کے بعد انہوں نے خود ہی سوشل میڈیا پر پوسٹ کر کے اپنی شادی کی جانکاری دی ہے۔
سابق آئی پی ایس افسر ایس آر داراپوری نے جمعرات 8 اگست کو دوسری شادی کی۔ انہوں نے لکھیم پور سے تعلق رکھنے والی ایک آنگن واڑی کی رہائشی سے شادی کی۔ ان کی پہلی بیوی کا 2022 میں انتقال ہو گیا تھا جس کے بعد وہ خود کو اکیلا محسوس کررہے تھے۔ ان کے دو بیٹے وید داراپوری اور راہل داراپوری ہیں، وہ اپنے والد کے لیے سب کچھ کر سکتے ہیں، لیکن وہ اپنے والد کی تنہائی کو دور نہیں کر سکتے۔ بیٹے کے علاوہ ان کی ایک بیٹی سلچنا داراپوری ہے جو شادی شدہ ہے۔