بھلواڑہ۔لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران راجستھان کے بھیلواڑہ شہر کے قریب ایک پولنگ بوتھ پر ووٹ ڈالنے کے بعد ایک 80 سالہ شخص کی موت ہو گئی۔ پولیس نے معمر شخص کی لاش مردہ خانہ میں رکھوا دی ہے۔ بزرگ شخص کی موت کی وجوہات کے حوالے سے تاحال کوئی انکشاف نہیں ہو سکا ہے۔
بی جے پی لیڈر چیتن نے بتایا کہ قصبہ کے رہنے والے 80 سالہ چھگن بگیلا بھیلواڑہ شہر کے قریب واقع قصبہ کے مضافاتی علاقے چھیپا کے نوہرا پولنگ اسٹیشن نمبر 7 کے پولنگ اسٹیشن پہنچے تھے۔ پولنگ سٹیشن پر لائن میں کھڑے ہونے کے بعد انھوں نے ووٹ دیا۔ جس کے بعد وہ پولنگ سٹیشن کے احاطے میں اچانک گر گئے۔ جس کے بعد ان کی موت واقع ہو گئی۔