راورکیلا: اڈیشہ کے سندر گڑھ ضلع میں ایک خوفناک سڑک حادثے میں 7 لوگوں کی موقع پر ہی دردناک موت ہو گئی۔ جبکہ 5 دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ یہ سڑک حادثہ ضلع کے ہیمگیری پولیس اسٹیشن کے تحت پیش آیا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق گیاکناپلی علاقے میں دھند کی وجہ سے وین سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک سے پیچھے سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے اتنا بڑا حادثہ پیش آیا۔
سڑک حادثے میں شدید زخمی ہونے والے پانچوں افراد کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے تمام لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال بھیج دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مارے گئے تمام لوگ کیرتن گروپ کے ممبر تھے اور وہ ایک پروگرام سے واپس آ رہے تھے۔