بنگلورو: ریاست کرناٹک کے شہر کا ڈی جے ہلی ایک اسلم کچہ علاقہ ہے جو کہ منشیات کو لیکر بدنام ہے جہاں نوجوان و اسکول کے بچے تک نشے کے بری طرح شکار ہیں۔اس علاقے کے بیشتر نوجوان نشے کی لت میں گرفتار ہیں۔ منشیات کے فتنے سے نوجوان نسل کی حفاظت کی غرض سے ڈی جے ہلی علاقے کی کل 45 مساجد کی کمیٹیوں کی جانب سے ایک متحدہ "اسٹاپ ڈرگز" مہم کا آغاز کیا گیا۔ علماء کرام نے اس اقدام کو احسن و قابل تقلید قرار دیا۔
اس سلسلے میں ڈی جے ہلی کے ایک سرکل میں ایک مختصر سا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں مقامی پولیس اہلکار کے علاوہ بڑی تعداد میں بچے، نوجوان و خواتین نے شرکت کی۔ اس موقعے پر سب-انسپکٹر امریش نے ذمہ داران کو یقین دلایا کہ منشیات کے خطرے سے نئی نسل کو بچانے کی اس مہم میں قانون ان کا بھر پور ساتھ دے گا۔