ممبئی: پیر اور منگل کی درمیانی شب ممبئی ایکسپریس ہائی وے کے قریب ایک بس ٹریکٹر سے ٹکرانے اور کھائی میں گرنے سے چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، پولیس نے بتایا۔ حکام کے مطابق تمام زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ڈی سی پی نئی ممبئی پنکج دہانے نے بتایا کہ ممبئی ایکسپریس ہائی وے کے قریب ایک بس ٹریکٹر سے ٹکرا کر کھائی میں گرنے سے چار لوگوں کی موت ہو گئی۔ اس حادثے میں کئی دیگر زخمی بھی ہوئے۔ تمام زخمیوں کو قریبی ایم جی ایم اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ بس ڈومبیولی کے کیسر گاؤں سے عقیدت مندوں کے ساتھ مہاراشٹر کے پنڈھار پور جا رہی تھی، جب یہ حادثہ پیش آیا۔ اس واقعہ کی وجہ سے ممبئی ایکسپریس ہائی وے کی ممبئی-لوناوالا لین پر گاڑیوں کی آمدورفت رک گئی۔ بس کو کرین کی مدد سے ہٹایا گیا اور تین گھنٹے بعد لین پر ٹریفک دوبارہ شروع ہوگئی۔ مزید معلومات کا انتظار ہے۔
مزید پڑھیں:ایسا واقعہ جسے پڑھ کر روح کانپ جائے گی! اپنی بیوی کو انجکشن لگا کر قتل کر دیا اور بیٹیوں کا گھونٹ دیا گلا
نئی ممبئی کے ڈی سی پی وویک پنسارے نے بتایا کہ آشادھی ایکادشی کے موقع پر لوگ ایک پرائیویٹ بس میں پنڈھار پور جا رہے تھے۔ بس ٹریکٹر سے ٹکرا کر کھائی میں گر گئی۔ 42 افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں ایم جی ایم اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جب کہ 3 کو سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ڈاکٹروں نے 5 افراد کی موت کی تصدیق کی ہے۔