اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہار پیپر لیک معاملہ میں ڈھائی سو سے زائد طلبہ حراست میں - 250 students detained

ریاست میں بہار میں بہار پبلک سروس کمیشن کا امتحانی پرچہ لیک ہونے کےمعاملے میں جھارکھنڈ سے ڈھائی سو سے زائد طلبہ کو حراست میں لیا گیا ہے۔

250 students detained
250 students detained

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 16, 2024, 10:08 AM IST

Updated : Mar 16, 2024, 10:18 AM IST

ہزاری باغ: بہار میں بی پی ایس سی ( بہار پبلک سروس کمیشن اور ٹی آر ای تھری کے جمعہ کو ہونے والے امتحان کا سوالیہ پرچہ لیک ہو گیا ہے۔ بہار کی اکنامک آفنس یونٹ پٹنہ کی ٹیم نے اس کی تصدیق کی ہے۔ جھارکھنڈ کے ہزاری باغ میں پولیس نے اس معاملے میں 250 سے زیادہ طلباء کو حراست میں لیا ہے۔ تمام طلبہ بہار کے مختلف اضلاع سے ہزاری باغ پہنچے تھے۔ ہزاری باغ سے برآمد ہونے والے تمام نمونے میچ کر گئے ہیں۔ امتحانی سوالیہ پرچہ لیک ہونے کی تاریخ میں یہ اب تک کی سب سے بڑی کارروائی بتائی جا رہی ہے۔

زیادہ تر طلباء کے مراکز بہار شریف، بیگوسرائے، پٹنہ، نوادہ اور گیا بتائے جاتے ہیں۔ طلباء کو سب سے پہلے ہزاری باغ لایا گیا اور سوالیہ پرچے دیے گئے اور ان کے جوابات حفظ کرائے گئے۔ یہ سلسلہ یہاں پچھلے دو دنوں سے جاری تھا۔ طلباء کو پیلاول میں واقع بینکوئٹ ہال میں ٹھہرایا گیا تھا۔ امتحان کے دن صبح 3 بجے تمام طلباء کو مختلف مراکز میں لے جایا جا رہا تھا۔ اس کے بعد پولیس کو اس کی اطلاع ملی اور پولیس نے اس ضمن میں کاروائی کی۔ بارہی سے 90، پیلاول سے 70، پدما سے 80، کورا سے 15 اور کٹکمسنڈی سے 15 امیدواروں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پانچ ماسٹر مائنڈز کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کے پاس سے سوالیہ کاغذات، کمپیوٹر، لیپ ٹاپ، پرنٹر، پین ڈرائیو کو برآمد کیا گیا ہے۔ ان پانچ ماسٹر مائنڈز نے طلبہ کو سوالیہ پرچے فراہم کیے تھے۔

اکنامک آفنس یونٹ پٹنہ ٹیم کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ایک طالب علم کے ساتھ 8 سے 15 لاکھ روپے میں سودا کیا گیا تھا۔ جس میں سے 2 سے 3 لاکھ روپے طلباء سے ایڈوانس کے طور پر لیے گئے۔ اس کے بدلے میں طلبہ سے ان کے سرٹیفکیٹس لیے جاتے تھے۔ ڈیل ہوئی کہ سوالات کے میچ کے بعد رقم دی جائے گی۔ پھر رقم وصول کرنے کے بعد امیدواروں کو سرٹیفکیٹ واپس کر دیے جائیں گے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سوالیہ پرچہ لیک معاملے میں 50 کروڑ روپے کا لین دین ہونے کا امکان ہے۔

افسر نے یہ بھی کہا کہ جمعرات کو ہی اکنامک آفنس یونٹ، پٹنہ کو اطلاع ملی تھی کہ ہزاری باغ میں سوالیہ پرچہ لیک ہو گیا ہے۔ اس معاملے میں کچھ امیدواروں کو گرفتار بھی کیا گیا۔ جس کے بعد ٹیم واپس آگئی۔ واپسی کے دوران ہمیں معلوم ہوا کہ کئی علاقوں میں طلبہ جمع ہیں۔ پھر دوسری ٹیم ہزاری باغ آئی۔ جمعہ کو دوبارہ آپریشن کیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس میں تقریباً 500 طلبہ شرکت کریں گے۔ آدھے سے زائد طلباء وقت اور اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے 250 طلباء کو حراست میں لے لیا ہے۔ اکنامک آفنس یونٹ کی ٹیم نے اس میں ہزاری باغ پولیس کی مدد لی ہے۔ ہزاری باغ پولیس نے مختلف علاقوں سے طلباء کو حراست میں لے لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

یوپی پولیس بھرتی کا امتحان منسوخ، چھ ماہ کے اندر دوبارہ ہوگا پیپر

حراست میں لیے گئے طلبہ کو پٹنہ لے جایا گیا ہے، جہاں ان کی تصدیق کی جائے گی۔ ان کا آدھار کارڈ ایڈمٹ کارڈ کے ساتھ ملایا جائے گا۔ اس معاملے میں ملوث طلبہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اس معاملے میں پٹنہ اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں ابھی بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Last Updated : Mar 16, 2024, 10:18 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details